Type to search

ٹی وی اور فلم

سمیر شرما : ٹی وی ایکٹر نہیں رہے، لاش پھندے سے لٹکی ملی

سمیر شرما

ٹی وی ڈس،6اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایکٹر سمیر شرما نہیں رہے۔ سمیر شرما 44 سال کے تھے،

ٹی وی ایکٹر سمیر شرما کی لاش انکے گھر کے کچن میں لٹکتی ملی۔ بلڈنگ کے چوکیدار نے رات میں باہر سے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کا معاملہ ابھی تھما نہیں تھا کہ ٹی وی انڈسٹری سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سمیر کسی بیماری میں مبتلا تھے۔ اسی وجہ سے وہ کچھ پریشان بھی تھے، حالانکہ بعد میں ٹھیک ہوگئے تھے اور اپنے کام پر لوٹ گئے تھے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

سمیر شرما گھر میں اکیلے تھے فائربریگیڈ کو بھی بلایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گھر کرایہ کا تھا، مالاڈ ویسٹ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی طرح کی سازش یا گڑبڑی کا سراغ نہیں ملا ہے۔ سمیر شرما کے گھر سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔

سمیر نے ہدایتکار امتیاز علی کی فلم تماشا میں بھی کام کیا تھا۔ کہانی گھر گھر کی، اور کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی جیسے سیریلس میں کام کرچکے تھے۔ سمیر شرما لفٹ رائٹ، اس پیار کو کیا نام دو، ایک بار پھر جیسے سیریل میں نظر آچکے ہیں۔

سمیر کو اسٹار پلس کے مقبول شو یہ رشتہ ہے پیار کے،

میں کوہو کے والد کے رول کے لیے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

مالاڈ پولیس نے بتایا کہ سمیر شرما کی لاش پچھلی رات ملی تھی،

حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

لاش کی حالت دیکھ کر اندازا لگایا جارہا ہے کہ انکا انتقال دو دن پہلے ہوئی ہے۔

سمیر نے خود کشی کی، اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سمیر دہلی کے رہنے والے تھے، تعلیم پوری کرنے کے بعد وہ بنگلور چلے گئے۔

اداکاری کے علاوہ سمیر شرما متعدد اشتہارات اور ماڈلنگ کے اسائنمنٹس کا حصہ رہے۔

وہاں ایک انہوں نے کئی طرح کے کام کیے،

جس میں اشتہاری ایجنسی لیکر ریڈیو سٹی کے لیے کام کرنے تک شامل ہے۔

لیکن اپنے ایکٹینگ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے وہ ممبئی منتقل ہوگئے،

اور انہوں نے اسٹار ون سیریل دل کیا چاہتا ہے، سے شروعات کی،

انہوں نے کہانی گھر گھر کی، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی،

پھر کوئی ہے، دل کیا چاہتا ہے، فور، لفٹ رائٹ لفٹ، وہ رہنے والی محلوں کی،

اس پیار کو کیا نام دو،،؟ ایک بار پھر، فلم ہنسی تو پھنسی، اتفاق، فلم ایشومان بھو،

اور یہ رشتے ہیں پیار کے جیسے سیریلس اور فلم میں کام کیا۔