Type to search

Uncategorized

ٹی وی اداکارہ حنا خان بریسٹ کینسر کا شکار

حنا خان

فلمی ڈسک 30 جون (ذرائع) اسٹار پلس کے سیریل یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ حنا خان (بریسٹ کینسر) چھاتی کے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ کینسر کے تیسرے اسٹیج میں ہے اور انکا علاج چل رہا ہے-

 

 

اداکارہ نے جمعہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔

 

 

 

اداکارہ حنا خان نے لکھا، ‘میں حال ہی میں اڑ رہی افواہوں پر میں آپ سے کچھ ضروری خبر شیئر کرنا چاہتی ہوں، میں برسیٹ کینسر کے تیسرے اسٹیج پر ہوں-

 

 

حنا نے مزید لکھا، ‘میں ہینا ہولکس ​​(حنا کے مداحوں کا ایک گروپ) اور ان تمام لوگوں کے ساتھ کچھ اہم خبریں شیئر کرنا چاہتی ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میری پرواہ کرتے ہیں، مجھے اسٹیج تھری کا برسیٹ کینسر ہے، اسکے باوجود میں سبھی کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں-

 

 

 

 

 

میں مضبوط ہوں اور ڈٹی ہوئی ہوں اور اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پوری طرح کمیٹیڈ (پرعزم)  ہوں- میرا علاج شروع ہوچکا ہے اور میں اس سے اور بھی مضبوط ہوکر ابھرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے تیار ہوں-

 

 

 

 

حنا خان نے مداحوں سے رازداری کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا، ‘میں اس دوران آپ سے کچھ عزت اور رازداری (پرائیوسی) چاہتی ہوں۔ میں آپ کے پیار اور دعا کی قدر کرتی ہوں، میں اپنے خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ مثبت رہوں گا۔

 

 

 

 

بتادیں کہ حنا خان کی پیدائش 2 اکتوبر 1987 کو سرینگر، جموں کشمیر میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2009 میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) سی سی اے اسکول آف مینجمنٹ دہلی سے مکمل کیا۔

 

 

 

 

حنا خان نے سال 2020 میں شارٹ فلم ’اسمارٹ فون‘ میں سمن کا رول نبھایا، اور فلم ہیکڈ میں سمیرا کھننہ اور ان لاک میں سہانی کا کردار ادا کیا۔

 

 

 

 

اداکارہ حنا نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، باکس کرکٹ لیگ2، فیر فیکٹر-خطروں کے کھلاڑی 8، بگ باس 11، کسوٹی زندگی کے، کچن چیمپئین 5، ناگین 4 اور 5 میں نظر آئی- اسکے علاوہ وہ شوز اور ریالٹی شوز میں نظر آئی-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *