Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی ایکٹر ٹھاکر سجن سنگھ عرف انوپم شیام کا 63 سال کی عمر میں دیہانت

انوپم شیام

ٹی وی ڈسک، 9 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی انڈسٹری کے مشہور ایکٹر انوپم شیام کا کل 63 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔ انوپم شیام کئی مشہور ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔

ایکٹر انوپم شیام ممبئی کے لائف لائن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کئی اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ انہوں نے کل رات تقریبا 8 آٹھ بجے ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔

اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو من کی آواز پرتیگیا میں ٹھاکر سجن سنگھ کا کردار نبھانے والے انوپم شیام کی موت کی خبر سننے کے بعد پوری ٹی وی انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان دنوں اداکار من کی آواز پرتیگیا کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ لیکن وہ پہلے ہی کئی بیماریوں کی زرد میں تھے۔

بتادیں کہ انوپم شیام اپنی خراب صحت کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے کیونکہ وہ کافی وقت سے بیمار تھے اور کئی اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ہے۔

انوپم شیام کی پیدائش 20 ستمبر 1956 کو اترپردیش کے پرتاب گڑھ میں ہوئی- وہ ایک اداکار ہے جو ٹی وی اور فلموں میں ویلین کے رول میں نظر آتے ہیں

انوپم شیام فلم انڈسٹری میں ایک اداکار ہیں جو برسوں سے اس انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں ٹیلی ویژن سے پہچان ملی۔

پرتاب گڑھ سے اسکولی تعلیم کے بعد اودھ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے اور پھر لکھنؤ کے بھارتیندو ناٹیا اکیڈمی سے تھیٹر کی پڑھائی کرنے والے انوپم شیام نے دہلی کے شری رام سنٹر رنگمنڈل میں کام کیا جسکے بعد وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے رنگ منڈل میں لمبے وقت تک کام کیا

وہ سال 2009 میں اسٹار پلس ٹی وی سیریز من کی آواز پرتیگیا میں ٹھاکر سججن سنگھ کے رول سے مشہور ہوئے- اس سیریل میں انہوں نے ایک منفی کردار بھی ادا کیا۔

لیکن اترپردیش کے پس منظر پر بنائے گئے اس سیریل میں ، یوپی کے دبنگ خاندان کے دبنگ شخص کا کردار انکے اوپر خوب جما اور اس کردار نے ہی انہیں ایک نئی پہچان دلائی۔

انوپم شیام نے ‘شکتی’ ، ‘ہلا بول’ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا-
انوپم شیام نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں امراوتی کی کتھائیں،
اماں اینڈ فیملی، رشتے، کیونکہ –جینا اسی کا نام ہے، من کی آواز پرتیگیا،
ویلکم-بازی مہمان نوازی کی، ہم نے لی ہے-
شپتھ، ڈولی ارمانوں کی، کرشنا چلی لندن جیسے شو شامل ہے-
ٹی وی کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سرداری بیگم،
دستک، جیا گنگا، تمنا، دشمن، ستیہ، دل سے، زخم، پیار تو ہونا ہی تھا،
کچے دھاگے، شکتی-دی رئیل ہیرو، پاپ، ہزار خواہشیں ایسی، پرزانیہ،
گول مال، دھوکہ، ہلا بول، راز، ویل ڈن ابا، وانٹیڈ، جیسے کئی فلموں میں کام کیا-