Type to search

ٹی وی اور فلم

تشار کپور نے 2013 میں خریدے تھے اکشے کمار کی “لکشمی بم” کے حقوق

فلمی ڈسک،29نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی سیریل کی مہشور اداکارہ ایکتا کپور کے بھائی تشار کپور نے اپنا پروڈکشن وینچر لانچ کیا ہے اور اسکی پہلی فلم اکشے کمار اسٹارر لکشمی بم ہے- یہ فلم تامل کی سپر ہٹ فلم کنچنا کا ہندی ریمیک ہے اور تشار نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اس ریمیک پر لمبے وقت سے کام کررہے ہیں- اب اس فلم کی شوٹنگ تقریبا ختم ہونے والی ہے-

تشار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا، یہ کچھ اپنی پسندیدہ چیز کے لیے کام کرنے جیسا ہے- میں کئی سال سے اس فلم سے جوڑا ہوں، میں نے سال 2013 میں اس فلم کے حقوق خریدے تھے، اس لیے آپ اسے پیشن پروجیکٹ کہے سکتے ہیں اور مجھے بہترین ٹیم ملی ہے- اکشے اس فلم کے اہم ہیرو ہیں اور یہ ایک خواب کے پورے ہونے جیسا ہے کہ آپ اپنے پروڈکشن کی شروعات اتنے بڑے ستارے کے ساتھ کررہے ہیں- اس فلم کا سبجیکٹ ہمیشہ سے میرا پسندیدہ رہا ہے- میں اپنے جوش کو الفاظ میں نہیں بتاسکتا ہوں-

اس فلم کا جب سے فرسٹ لک آیا ہے تب سے اکشے کے فینس اسکی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں- فلم کے بارے میں تشار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ فائنل اسٹیج پر ہے- ابھی لاسٹ شیڈول کی شوٹنگ چل رہی ہے- ہم لوگ اسکے پوسٹ پروڈکشن میں بھی مصروف ہے-

Tags:

You Might also Like