Type to search

بین الاقوامی

رن وے سے پھسل کر جہاز کے ہوئے تین تکڑے

ترکی،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ترکی کے استنبول میں لینڈنگ کرتے وقت ایک جہاز رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا- وزیر صحت نے یہ معلومات دی- انہوں نے کہا کہ استنبول کے صبیحہ گوکسن بین الاقوامی ہوائے اڈے پر چہارشنبہ کو ایک جہاز کے رن وے پر کھسکنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ، جبکہ 157 دیگر لوگ زخمی ہوگئے، نیوز ایجنسی کے ژنہوا نے کوکا کے حوالے سے کہا کہ دو لوگوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے- لیکن ان میں سے کسی کی بھی حالت سنگین نہیں ہے-

استنبول کے گورنر علی یرلیکایا نے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ حادثے کے مقامی وقت کے مطابق شام 6.19 بجے اس وقت ہوا جب 183 مسافروں سے بھرا ترک پیگاسس ایئر لائنز کا جہاز لیڈنگ کے فوری بعد رن وے سے پھسل گیا، اس سے پہلے ہوائی اڈے پر انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے جہاز رن وے پر ٹھیک سے اتر نہیں سکا اور 30 سے 40 میٹر کی اونچائی سے گر گیا- سی این این کی خبر کے مطابق تین ٹکڑے ہونے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی تھی ، خبروں کی مانیں تو ابھی بھی لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں اور راحت بچاؤ کام جاری ہے-