Type to search

ٹی وی اور فلم

سندالی سنہا : فلم ‘تم بن’ جیسی ہٹ فلم دے کر بالی ووڈ سے غائب

سندالی سنہا

فلمی ڈسک ، 17 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلمی دنیا میں ایسی بہت سی اداکارائیں رہی ہیں ، جو ایک ہٹ فلم دے کر راتوں رات اسٹار بن گئیں لیکن پھر فلمی دنیا سے غائب ہوگئیں۔ ایسی ایک اداکارہ سندالی سنہا ہے جو تم بن جیسی ہٹ فلم دے کر انڈسٹری سے غائب ہے-

اداکارہ سندالی سنہا نے فلم ‘تم بن’ میں اتنی عمدہ اداکاری کی تھی، کہ اس فلم میں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور سادگی سے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا دیا تھا-

بالی ووڈ کی سپر ہٹ اور سدا بہار فلم تم بن آج بھی ہر کسی کی پسندیدہ فلم ہے- اس فلم کی ہیروئین سندالی سنہا کے معصوم چہرے پر لاکھوں لوگ فدا ہوگئے تھے اور سندالی سنہا راتوں رات اسٹار بن گئی تھی- لیکن اب وہ اسکرین ہی نہیں خبروں اور لائم لائٹ سے بھی دور ہے-

سندالی سنہا کو تم بن کے بعد اور فلموں کے موقع ملے، لیکن قسمت نے انکا ساتھ نہیں دیا- اسکے بعد انہیں سائیڈ رول ملنے لگے، اسکے بعد فلم پنجر اور اب تمہارے حوالے وطن ساتھیوں میں سندالی کی اداکاری کی تعریف تو ملی، لیکن چھوٹے رول ہونے کی وجہ سے ان فلموں سے انکے کیریئر کو اڑان نہیں مل سکی-

لوگوں کو لگا تھا کہ سندالی بالی ووڈ میں دوسری اداکاراؤں کی طرح بالی ووڈ میں خوب اونچائی تک جائے گی- لیکن اس فلم کے کچھ وقت بعد سے ہی سندالی بڑی اسکرین سے غائب ہے-

بتادیں کہ سندالی سنہا کی یہ پہلی فلم تھی اور پہلی بار میں ہی انہوں نے حسن کا ایسا جادو بکھرا کہ لوگ انکے دیوانے ہوگئے-

تم بن جیسی ہٹ فلم کے بعد لوگوں کی امیدوں پر کھری نہیں اتر سکی سندالی کا کیریئر نیچے آگیا – وہ فلموں سے غائب ہوگئی-

آخری بار سندالی بالی ووڈ میں وہ مقام نہیں پا سکی جسکی انہیں امید تھی تو انہوں نے سال 2005 میں بزنسمین کرن سالاسکر سے شادی کرلی-

شادی کے بعد سندالی نے قریب 8-7 سالوں کا بریک لیا- اسکے بعد جب وہ فلموں میں واپس آئی تو اس بار انکی واپسی ساؤتھ کی فلموں میں تھی- لیکن وہاں بھی وہ کامیابی حاصل نہ کرسکی-

اسکے بعد سندالی نے خود کو ایک بزنس ویمن کی حیثیت سے خود کو مستحکم کیا اور شوہر کے بزنس میں ہاتھ لگانے لگی- سندالی آج اپنے شوہر کے ساتھ ملکر بزنس کررہی ہیں۔

بتادیں کہ اداکارہ سندالی سنہا کی پیدائش 11جنوری، 1972ء کو بہار کے شہر مظفرپور میں ہوئی- انکے والد فضائیہ کے افسر تھے، والد کے انتقال کے بعد انکی والدہ نے سندالی سمیت تین بچوں کی پرورش کی-

سندالی کی تعلیم ایئر فورس بال بھارتی اسکول اور دہلی کے جیسس اینڈ میری کالج سے ہوئی- سنہا نے کشور نمت کپور ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ گئی۔

سنہا سب سے پہلے سنگر سونو نگم کے میوزک ویڈیو “دیوانہ” میں نظر آئی ، جسے ابھینو سنہا نے ہداتیکاری کی تھی-

سندالی سنہا کا فلمی سفر
سال 2001 میں سندالی نے رومانٹک فلم تم بن میں پیا کا کردار نبھایا فلم انکے ساتھ تین ہیرو نظر آئے تھے، جن میں پریانشو چیٹرجی ، ہمانشو ملک اور راقیش کے کام کیا، اسکے بعد سال 2003 میں پیریڈ ڈرامہ فلم پنجر میں لجو کا کردار نبھایا-

اسی سال سندالی نے ایکشن فلم اوم میں کام کیا- فلم کو اشوکا ہونڈا نے ڈائریکٹ کیا تھا- اسکے بعد سال 2004 میں آئی وار فلم اب تمھارے حوالے وطن ساتھیو میں سندالی نے ڈاکٹر ساکشی کا کردار نبھایا- فلم میں لیڈ رول میں امیتابھ بچن، بابی دیول، دیویا کھوسلا کمار اور اکشے کمار نے کام کیا تھا-

سال 2005 میں سندالی نے فلم نگہبان: دا تھرڈ ائے میں نِشا کا کردار ادا کیا- اسی سال سندالی نے تیلگو فلم اورے پانڈو میں پریا کے رول میں نظر آئی-

سال 2007 میں فلم “میں رونی اور جونی میں سندالی نے نِینا کا کردار نبھایا- سال 2016 میں فلم تم بن 2 میں پیا کے رول میں خصوصی انٹری کی تھی-