Type to search

ٹی وی اور فلم

نیا شرما اور ارجن بجلانی کا میوزک ویڈیو ’ تم بے وفا ہو‘ ریلیز

تم بے وفا ہو

فلمی ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ نیا شرما اور ارجن بجلانی کے درمیان کی کیمسٹری فینس کو ہمیشہ سے پسند آئی ہے۔ اب دونوں کا نیا گانا تم بے وفا ہو ، 20 مئی 2021 کو ریلیز ہوگیا ہے۔

ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن، عشق میں مر جاواں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیا شرما میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو‘ لے کر آئے ہیں ۔

حال ہی میں اس کا پہلا لک ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا۔

اس گانے کے سنگر پائل دیو اور اسٹیبین بین ہے جبکہ لیرکس کنال ورما کے ہے اور میوزک پائل دیو کا ہے- میوزک لیبل ڈی آر جے ریکارڈ کا ہے-

راج جیسوال کے تخلیق کردہ البم کے موسیقار پائل دیو ہیں ، جبکہ نغمہ نگار کنال ورما ویڈیو ڈائریکٹر نوجیت بوٹر ہیں۔

یہ ویڈیو البم 20 مئی کو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا۔

نیا شرما نے گانا کا ٹیزر 18 مئی کو شیئر کیا تھا اور اسے ایک کیپشن دیا تھا، کہ تم بے وفا ہو 20 مئی کو ریلیز ہوگا،

 

کہانی ایک مسلم پس منظر میں سیٹ کی گئی ہے۔ نیا شرما اپنے لکس سے لوگوں کا دل جیت رہی ہے۔ ارجن بجلانی بے حد ہینڈسم نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ نغمہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

ارجن اور نیا نے فروری کے مہینے میں ہماچل پردیش میں تم بے وفا ہو کے لئے شوٹنگ کی تھی، دونوں نے اپنے شوٹینگ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔

جمائی راجا 2.0 کی اداکارہ نیا شرما اپنے انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہے- اتوار کو اداکارہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے کچھ حیرت انگیز فوٹو شیئر کی-

بولڈ اور خؤبصرت لک کے لیے مشہور نیا نے یہاں بھی اپنے فینس کو اپنی طرف راغب کیا ہے- وہ خوبصورت گہرے ہرے رنگ کے سوٹ میں خوبصورت سا پوز دے رہی ہے- نیا شرما نے عید پر پہنی جانے والی ٹریڈیشنل ڈریس میں نظر آئی-

اداکارہ کا یہ لک انکے اگلے میوزک ویڈیو تم بے وفا ہو، سے ہے، جس میں ارجن بجانی انکے ساتھ نظر آئیں گے- تصویروں میں نیا کا گہرے ہرے، مخملی سوٹ کے ساتھ فینسی جویلری پہنے دیکھا جاسکتا ہے-

فی الحال ارجن بجلانی کیپ ٹاؤن میں خطروں کے کھلاڑی 11 کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔
اس سیزن میں ابھینو شکلا، شویتا تیواری، راہول ویدیا، دیوینکا ترپاٹھی، ثنا مقبول ، ورون سود جیسے اسٹار نظر آئیں گے۔

Tags:

You Might also Like