Type to search

جرائم و حادثات

آر ٹی سی بس کی ٹکر سے اسکوٹی سوار لڑکی کی موت

حیدرآباد،26 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد کے علاقے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر منگل کے روز ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، متاثرہ کی شناخت سوہنی سکیسنا کی حیثیت کی گئی جو ٹی سی ایس میں ملازم ہے-

آر ٹی سی بس نے اسکوٹی سوار 30 سالہ سوہنی سکسینا کو  ٹکر مارد ی، جسکی وجہ سے اسکوٹی سوار لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی- آر ٹی سی بس نے سوہنی کو ٹکر مارتے ہوئے آگے نکل گئی،اور قریب 100 میٹر بس سوہنی کو گھسیٹتے رہی۔ بس کافی تیز رفتار میں تھی- مقامی افراد نے ڈرائیور کی خوب پٹائی کی-اور بس کے شیشے توڑ دیئے- پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے- بس کا نمبر اے پی 28 زیڈ 1217 ہے- آپ کو بتادیں کہ آر ٹی سی بسوں کی ہڑتال چل رہی ہے۔ جسے غیر تجربہ کار ڈرائیور چلا رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے کئی حادثے پیش آرہے ہیں۔ حادثہ کے بعد سوہنی کی لاش کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم ہونا ہے۔

Tags:

You Might also Like