Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ : ایس ایس سی 2021 کے نتائج جاری، یہاں چیک کریں نتائج

انٹرنل

ایجوکیشن ڈسک،21 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ بورڈ نے 10ویں کے 5.21 لاکھ سے ذیادہ طلباء کے لئے ایس ایس سی کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔

طلباء سرکاری ویب سائٹ پر جا کر ٹی ایس ایس ایس سی ہال کے ٹکٹوں کے ساتھ لاگ ان کرکے اپنے اسکور دیکھ سکتے ہیں۔
اس سال ، تقریبا 5.21 لاکھ طلباء نے امتحان کے لئے رجسٹریشن کیا تھا اور تمام ٹی ایس ایس ایس سی طلباء کو پاس قرار دیا گیا ہے۔

نتائج سرکاری ویب سائٹ
bse.telangana.gov.in اور result.cgg.gov.in
پر دیکھ سکتے ہیں۔

تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے نتائج تیار کرکے وزیر تعلیم کو بھیجا تھا۔ وزیر نے منظوری کے بعد، ٹی ایس ایس ایس سی نتائج 2021 کا اعلان کیا گیا۔

اس سال بورڈ نے امتحان منعقد کیے بنا نتائج جاری کیے۔ ریاستی بورڈ نے سبھی طالب علموں کو پاس کیا ہے۔

کلاس 10 یا ایس ایس سی امتحانات کے لئے رجسٹرڈ ہونے والے تمام 5،21،073 طلباء پاس ہوچکے ہیں۔
باقاعدہ شرکت کرنے والوں میں ، 2،62،917 لڑکے اور 2،53،661 لڑکیاں تھیں۔
مجموعی طور پر 2،10،647 طلباء نے بہترین10/10 جی پی اے حاصل کیا ہے۔
وزیر نے انکشاف کیا کہ کل 535 اسکولوں نے 10/10 جی پی اے حاصل کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ ٹی ایس ایس ایس سی امتحان 2021، مئی 17 سے 26 مئی 2021 کے درمیان منعقد ہونا تھا ، لیکن امتحان کورونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے امتحان منسوخ کردیئے گئے تھے۔

پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 10ویں کلاس کے نتائج انٹرنل اسیسمنٹ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

تلنگانہ ایس ایس سی کے نتائج 2021 کو ایس ایم ایس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔
تقریبا 5.21 لاکھ طلباء ایس ایم ایس کے ذریعہ اپنا ٹی ایس ۔ ایس ایس سی نتائج 2021 بھی دیکھ سکتے ہیں۔
۔ فون کے میسج باکس میں ٹائپ کریں ٹی ایس 10 رول نمبر، پھر اس نمبر پر 56263 بھیجیں۔

بی ایس ای تلنگانہ نے 2019 سے نتائج میں گریڈینگ سسٹم شروع کیا ہے۔ طالب علم کو گریڈ لیٹر دیئے جائیں گے۔ اسکور کی بنیاد پر گریڈینگ سسٹم اس طرح ہے۔
گریڈ اے ۔ 75 فیصد سے زائد
گریڈ بی ۔ 60 سے 75 فیصد
گریڈ سی ۔ 50 سے 60 فیصد
گریڈ ڈی ۔ 35 سے 50 فیصد

ان ویب سائٹ پر ملیں گے نتائج
bse.telangana.gov.in
results.cgg.gov.in
manabadi.com
نتائج دیگر ریلیز ہوسٹنگ ویب سائٹ پر بھی دستیاب
examresults.net
examresults.ts.nic.in
indiaresults.com
schools9.com
results.eenadu.net

Tags:

You Might also Like