Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات 2020 کا شیڈول جاری

حیدرآباد ، 4 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات 2020 کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا ہے۔ دفتر سرکاری امتحانات تلنگانہ نے ایس ایس سی ، او ایس ایس سی اور ایس ایس سی ووکیشنل کورس کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ سرکاری امتحانات نے آج جاری کردہ پریس نوٹ میںمطلع کیا کہ مذکورہ امتحانات 19 مارچ 2020 سے 6 اپریل 2020 تک منعقد ہونگے۔ امتحانات کے اوقات صبح 9:30 بجے تا 12:15 / 12:45 دوپہر بجے رہیں گے۔ شیڈول کے مطابق جمرات 19 مارچ کو لینگویج پیپر اول (گروپ اے) اور فرسٹ لینگویج پیپر اول (کمپوزت گروپ) 20 مارچ کو رسٹ لینگویج پیپر دوم (گروپ اے) اور فرسٹ لینگویج پیپر دوم (کمپوزٹ کورس) کے امتحانات ہونگے۔

21 مارچ کو سکنڈ لینگویج، 23 مارچ کو انگلیش پیپر اول، 24 مارچ کو نگلش پیپر دوم، 26 مارچ کو ریاضی پیر اول، 31 مارچ کو سوشل اسٹیڈیز پیپر اول، یکم اپریل کو سوشل اسٹیڈیز پیپر دوم، 3 اپریل کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر اول (سنسکرت اور عربک) ، 4 اپریل کو او ایس ایس سی مین لینگویج پیپر دوم (سنسکر اور عربک) اور 6 اپریل کو ایس ایس سی ووکیشنل کورس (تھیوری) کے امتحانات منعقد ہونگے۔

Tags:

You Might also Like