Type to search

تعلیم اور ملازمت

تلنگانہ ایس ایس سی کے ہال ٹکٹ جاری، ایسے کریں ڈاؤن لوڈ

حیدرآباد،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف سکنڈری (ٹی ایس بی ایس ای) نے دسویں یا ایس ایس سی امتحان کے لیے ہال ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ امتحان دینے والے امیدوار بورڈ کی  آفیشل ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ بتادیں کہ تلنگانہ بورڈ کے 10 ویں کے امتحان 19 مارچ سے شروع ہونگے۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے طلبا کو انکا نام ، ضلع، اسکول کا نام اور اپنی تاریخ پیدائش ڈالنی ہوگی۔

سب سے پہلے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

bse.telangana.gov.in

ہوم پیج پر ایس ایس سی مارچ 2020 ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ پر کلک کریں۔

اسکے بعد اپنے امتحان کے مطابق پرائیوٹ ، ریگولر ، او ایس ایس سی ، وکیشنل ہال ٹکٹ کے لیے لنک پر کلک کریں۔

اب پوچھی گئی معلومات درج کریں۔

آپ کا ہال ٹکٹ اسکرین پر دیکھ جائے گا۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

بتادیں کہ تلنگانہ بورڈ کی ایس ایس سی کے امتحان 19 مارچ سے شروع ہورہے ہیں۔ سب سے پہلے لینگویج کا پیپر ہوگا۔ امتحان 6 اپریل کو ختم ہوجائیں گے۔ امتحان کے بعد نتائج مئی کے مہینے میں جاری کردیئے جائیں گے۔ وہیں پچھلے سال 13 مئی کو نتائج جاری کردیئے گئے تھے۔ جس میں قریب 92.43 فیصدی طلبا کامیاب ہوئے تھے۔

دی گئی لنک کے ذریعہ اپناہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

http://portalhtt.telanganabse.org:8092/