Type to search

جرائم و حادثات

تلنگانہ: 15 اگست کو ملا  ‘بیسٹ کانسٹیبل’ ایوارڈ ، ایک دن بعد رشوت لیتے ہوئے گرفتار

محبوب نگر،17اگسٹ(ایجنسی،اردوپوسٹ) یوم آزادی پر اپنے ضلع میں بیسٹ کانسٹیبل ایوارڈ پانے کے ایک دن بعد پولیس کانسٹیبل پی-تروپتی ریڈی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا- ملزم کانسٹیبل رشوت نہ دینے پر متاثرہ کاروباری کو جھوٹے معاملے میں پھنسانے کی دھمکی دے رہا تھا-

اینٹی کرپشن بیورو نے جمعہ کو پی-تروپتی ریڈی کو تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ریت کاروباری رمیش سے 17 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا- محبوب نگر میں آئی-ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل مبینہ طور سے ریت کاروباری کو اسکے ٹریکٹر کو ضبط کرنے کی دھمکی دے رہا تھا-

کانسٹیبل نے رمیش کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے پیسے نہیں دیے تو وہ اسے جھوٹے معاملے میں پھنسا دیے گا- اسکے بعد رمیش نے اینٹی کرپشن ایجنسی میں شکایت درج کرائی- جس نے جال بچھا کر کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا- اے سی بی نے ریڈی کو گرفتار کیا اور اسے ایک خصوصی عدالت میں پیش کیا- صرف ایک دن پہلے ہی ریڈی کو اسکے لگن اور کڑی محنت کے لیے بیسٹ کانسٹیبل کا ایوارڈ ملا تھا- اسے یوم آزادی تقریب کے دوران ریاست کے آبکاری وزیر سرینواس گوڑ نے ایوارڈ دیا تھا-

Tags: