Type to search

تلنگانہ

کورونا وائرس کو روکنا ہے تو گھروں کے اندر ہی رہے: ایٹلا راجیندر

حیدرآباد،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں کورونا وائرس نے دورے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اس بات کو خیال میں رکھتے ہوئے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنا ہی کورونا وائرس کا سب سے بڑا علاج ہے۔ ریاست کے وزیر صحت ایٹلا راجیندر نے کوٹھی میں واقع کورونا کنٹرول روم میں اہلکاروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

اسکے بعد انہوں نے میڈیا سے یہ بات کہی۔ ساتھ ہی انہوں نے تجاویز دی کہ بیرون ملک سے آئے اور ہوم کورنٹائن میں رہ چکے شخص 14 دن تک مکان کے اندر ہی رہنا چاہیئے۔

وزیر نے بتایا کہ ریاست میں اب تک کسی بھی شخص کی کورونا وائرس سے موت نہیں ہوئی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے درج 33 مثبت معاملوں میں کسی کی بھی حالت تشویشناک ہے۔ اسکے علاوہ 97 مشتبہ کے نمونے لیب کو بھیج دیئے گیا ہے۔ کورنٹائن مرکز میں رہ رہے لوگوں کو 14 دن کے بعد ایک بار پھر جانچ کی جائے گی اور رپورٹ منفی آتےہی چھٹی دے دی جائے گی۔ وزیر ایٹلا نے لوگوں سے اپیل کی کہ سکندرآباد اور کریم نگر میں وائرس دوسرے مرحلے میں پہنچ گیا ہے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے لوگوں کو ذیادہ محتاط رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ معلوم ہوچکا ہے کہ وائرس سے انفیکشن ہونے کے بعد اسے روک پانا نا ممکن ہے۔ اسے قابو کرنے کے لیے آنے والے دس دن بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر اور عزم کے ساتھ ہی اس بیماری کو بھگایا جاسکتا ہے۔ 31مارچ تک سبھی لوگ مکانوں کے اندر ہی رہے۔ ہر شخص کو حکومت کے ہدایات پر عمل کرنا اور تعاون کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے نجی میڈیکل کالجوں کے مینجرس سے اپیل کی کہ وہ حالت سے نمٹنے کے لیے تیار رہے اور اپنے ہاسٹپلس میں پلنگ کو تیار رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے والےکنٹرول روم کو قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم نمبر 040-23450735 / 23450624 نمبر ہے۔

Tags:

You Might also Like