تلنگانہ:پھر سے فاریسٹ اہلکار کی پیٹائی

حیدرآباد/2جولائی(اردوپوسٹ) تلنگانہ میں سرکاری ملازمین پر حملے کے معاملے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ حال ہی میں فاریسٹ خاتون اہلکار کی آن ڈیوٹی سرعام پیٹائی کی گئی۔ وہیں اس واقع کے بعد پھر ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پیر کی رات بھی دو فاریسٹ کے ملازمین پر حملہ کیا گیا۔ ان ملازمین نے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ایک گاؤں میں کچھ لوگوں کو ٹریکٹر سے ہل چلانے سے روکا دیا تھا۔ اسکے بعد لوگوں نے ملازمین کی بری طرح سے پیٹائی کی۔ معاملے کی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
Telangana: Two forest officials were attacked last night when they stopped some people from ploughing forest land with a tractor, in Mandalapalli of Bhadradri Kothagudem district. The two officers have lodged a complaint with police. pic.twitter.com/QiHnutzymJ
— ANI (@ANI) July 2, 2019
بتایا جارہا ہے کہ یہاں فاریسٹ گارڈس گشت کررہے تھے ، گاؤں والوں کی طرف سے جنگل کی زمین کے انتباہ کی رپورٹ کے بعد، فاریسٹ گارڈ ٹریکٹروں کے ساتھ جنگلی کی زمین کی کھدائی روکنے کے لیے گئے تھے تو وہاں انکی پیٹائی کی گئی۔
اس سے پہلے آصف آباد ضلع کے سرپور کاغذ نگر بلاک میں تلنگانہ راشٹراسمیتی کے کارکنوں نے ایک پولیس اہلکار کی پیٹائی کی تھی۔ حملے کے دوران فاریسٹ گارڈ پر لاٹھی۔ڈنڈے سے حملے کیا گیا تھا۔ خاتون آفیسر کو کافی چوٹ آئی تھی۔
Telangana: Forest Officer C Anitha has been discharged from KIMS Hospital in Hyderabad, where she was receiving treatment after being attacked allegedly by TRS workers in Sirpur Kagaznagar block of Komaram Bheem Asifabad dist, during a tree plantation drive on 29 June. (file pic) pic.twitter.com/UgGYf0OYZN
— ANI (@ANI) July 2, 2019
ملزم کرشنا خود ضلع پرشد کا چیئرمین ہے۔ پولیس نے ٹی آر ایس رہنما کرشنا سمیت 16 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ یہ واقع اس وقت ہوا جب فاریسٹ گارڈ کی ایک ٹیم زمین پر پودے لگانے کی کوشش کی۔ جس پر ٹی آر اایس رہنما نے مبینہ طور پر حملہ کیا ۔ زخمی انیتا کو ہاسپٹل میں علاج کے لیے شریک کرایا گیا تھا۔