Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘ٹرسٹ وتھ ڈسٹنی’ کا ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں ہوگا ورلڈ پریمیئر

فلمی ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دریشیام فلم کی آنے والی فلم کامیاب جلد ہی سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس درمیان میکرس نے ناظرین کے سامنے ٹرسٹ وھ ڈسٹنی کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا ہے۔ ہندوستان کے متضاد پس منظر مبنی یہ فلم تین کرداروں کی کہانیوں کو پیش کرتی ہے جو اپنے مقدر کو قابو کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ اب انڈو-فرانسیسی کو۔ پروڈکشن میں بنی یہ فلم نیویارک میں ہورہے ٹریبیکا فلم فیسٹیول 2020 میں ورلڈ پریمیئر کے لیے تیار ہے۔

بتادیں کہ مشہور ہالی ووڈ ایکٹر رابرٹ ڈی نیرو کے ذریعہ قائم کردہ ٹریبیکا فلم فیسٹیول نارتھ امریکہ کے سب سے مشہور اور ممتاز فلم فیسٹیولس می سے ایک ہے جو دنیا بھر سے آزاد فموں کے مختلف اقسام کے انتخاب کونمایاں کرتا ہے۔ ٹرسٹ وتھ ڈسٹنی ایک واحد ایسی ہندوستانی فلم ہے جو اس فلم فیسٹیول کے شاندار لائن ا کا حص ہے۔

اس بار ے میں بات کرتے ہوئے پرڈیوسر منیش مندرا نےکہا، ٹرسٹ وتھ ڈسٹنی کے ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کو لیکر ہم بے حد خوش ہے۔ ایک طرف فلم کامیاب ریلیز ہونے جارہی ہے تو اب ہماری فلم ٹرسٹ وتھ ڈسٹنی ایک اور شاندار سفر پر نکلی ہے۔

اس سے پہلے فلم نیوٹن بھی سال 2017 میں ٹریبیکا فلم فیسٹیول کا حصہ بنی تھی جسکے بعد اسے آسکر میں ہندوستان کی طرف سے آفیشل انٹری ملی تھی۔ ڈائریکٹر پرشانت نائر نے کہا، ہم فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کے ورلڈ پریمیئر کو لیکر بہ پرجوش ہے۔ یہ ایسے بہت سے فنکاروں کا گھر ہے جنہوں نے ہمیں متاثر کیا ہے۔