Type to search

بین الاقوامی

عبادت گاہیں کھولنے امریکی صدر کا حکم

واشنگٹن،23مئی (ذرائع) امریکہ میں ، کورونا وائرس کے ابھی بھی ہر روز ہزاروں نئے کیسز آرہے ہیں۔ جمعہ کو بھی یہاں انفیکشن سے 1200 سے ذیادہ لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ، جسکے بعد اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکولوں کو کھولنے کے بعد جمعہ کو یہ کہے کر چونکا دیا کہ چرچوں اور مساجدکو بھی جلد سے جلد کھول دینا چاہیئے ، ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مذہبی مقامات کو کھول دیں اور لوگوں کو دعا کرنے دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے تحت عبادت گاہیں کھولنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے عبادت گاہیں کھولنے کے احکامات کی تعمیل نہ کی ان کی انتظامیہ عبادت گاہیں خود کھولنے کے لیے اقدامات کرے گی

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا میں کرونا کا دوسرا حملہ ہوتا ہے تو ہم ملک کو بند نہیں کریں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم آگ بجھانے کے لیے ملک کو بند نہیں کرتے۔ اگر کرونا کا ایک اور حملہ ہوتا ہے تو ان کی حکومت ملک کو سیل نہیں کرے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انہیں کرونا جیسی وبا پر جلد قابو پانے کی صلاحیت کا یقین ہے۔ اگر کرونا کی وبا ایک بار پھر سر اٹھاتی ہے تو ہم اس آگ کو بجھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے مگر ملک کو بند نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں امریکی حکومت نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے ملک میں لگائی گئی پابندیوں میں بہ تدریج نرمی کر رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like