Type to search

ٹیکنالوجی

ٹروک فٹ پرو وائرس لیس ایئرفون، قیمت ہزار روپے

truke

ٹیکنالوجی ڈسک،6جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آن لائن ای کامرس ویب سائٹ پر کئی وائرلیس ایئرفون دستیاب ہیں لیکن اب بے حد کفایتی اور زبردست فیچرس کے ساتھ ٹروک فٹ پرو وائرلیس ایئرفون لانچ ہوا ہے۔ جو صرف 999 روپے میں فروخت ہوگا۔ اگر آپ نیا ٹرو وائرلیس ایئربڈ خریدنے کی سوچ رہے ہیں اور آپ کا بجٹ تھوڑا ٹائٹ ہے، تو آپ اسکے بارے میں غور کرسکتے ہیں۔ ٹروک فٹ پرو ایئرفون آن لائن سائٹ ایمیزون پر خرید کے لیے دستیاب ہے۔ جسکی قیمت 1000 روپے سے بھی کم ہے۔ قیمت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس ایئرفون کی سیدھی ٹکر ژیوامی اور رئیل می کے ساتھ ساتھ کفایتی برانڈ جیسے نوائس، بولٹ آڈیو اور بوٹ سے ہے۔

 

ٹروک فٹ پرو کے اسپیسیفکیشن اور فیچرس

ٹروک فٹ پرو وائر لیس ایئربڈ میں فاسٹ چارجینگ کے ساتھ 15منٹ چارجینگ پر 1 گھنٹے تک کا پلے بیک آفر کرتا ہے۔ چارجینگ کیس میں 500 ایم اے ایچ کی بیٹری صلاحیت دی گئی ہے اور ایئرفون 13 ایم ایم ڈائنمک ڈرائیورز سے لیس ہے۔ ٹروک فٹ پرو کی کفایتی قیمت کے حساب سے اس ایئرفون میں کئی متاثرکن اسپیسیفکیشن دیئے گئے ہیں۔ جیسے یو ایس بی ٹائپ۔سی چارجینگ، بلوٹوتھ 5.0 اور ایئر فون اور چارجینگ کیس کو لیکر 24 گھنٹے تک کی بیٹری لائف کا دعوی کیا گیا ہے۔

 

ٹروک فٹ پرو ایئربڈ میں آپ کو کئی بہترین فیچرس بھی ملیں گے، جیسے یو ایس بی ٹائپ ۔سی چارجینگ جو کہ عام طور پر 4000 یا اس سے اوپر کی قیمت والے ٹرو وائرلیس ایئرفون میں دیا جاتا ہے۔ 1000 روپے کی قیمت کو دھیان میں رکھے۔ ان زبردست فیچرس کے علاوہ، ٹروک فٹ پرو میں وائس اسسٹنٹ سپورٹ بھی دیا گیا ہے، جو کہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈیوائس میں کام کرئے گا۔

 

ٹروک فٹ پرو کی قیمت اور اسکا مقابلہ

ای۔کامرس سائٹس پر کئی ایئرفونس ہیں لیکن ٹروک فٹ پرو کی قیمت سب سے کم ہے۔ اس لیے یہ یوزرس کی پسند بن رہا ہے۔ ٹروک فٹ پرو ایئرفون کی قیمت صرف 999 روپے ہے، جو حال ہی میں لانچ ہوئے ہائی۔پروفائل لانچ جیسے ریڈمی ایئربڈس ایس اور رئیل می بڈس کیو، دونوں ایئرفونس کو ٹکر دے رہا ہے۔ انکی قیمت 2000 روپے کے اندر ہیں۔ ٹرو وائرلیس سیگمنٹ میں 1000 روپے کے اندر آپ کو کچھ ذیادہ آپشن نہیں ملے گا، یہ اکلوتا ایسا برانڈ ہے جو آپ کو یو ایس بی ٹائپ ۔سی چارجینگ اور بلو ٹوتھ 5.0 جیسے فیچرس مہیا کرتا ہے۔

ٹروک فٹ پرو ای۔کامرس سائٹ ایمیزون پر خریدی کے لیے دستیاب ہے اور یہ تین کلر میں دستیاب ہے۔ یہ آپ کو بلیک، گرین اور بلو کلر میں ملے گا۔

Tags:

You Might also Like