Type to search

آٹو موبائل

ٹرومف ٹریکر جی ٹی موٹرسائیکل

ٹرومف ٹریکر

آٹو ڈسک،22جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹرومف موٹرسائیکل لمیٹڈ برطانیہ کی سب سے بڑی موٹرسائیکل مینوفیکچرر ہے جو سال 1983 میں قائم ہوئی۔ برطانیہ کی موٹرسائیکل برانڈ ٹرومف موٹر سائیکل ایک خاص الیکٹرک سائیکل لیکر آئی ہے۔ ٹرومف نے اب تک کئی موٹر بائیک بنائی ہے لیکن اب کمپنی نے سائیکل بنائی ہے جو الیکٹرک ہے۔ اسکا نام ٹرومف ٹریکر جی ٹی ہے اور یہ کمپنی کی پہلی الیکٹرک سائیکل ہے۔ اس ای۔سائیکل کی قیمت 2.5 لاکھ روپے سے بھی ذیادہ ہے۔

 

 ٹرومف ٹریکر جی ٹی موٹر سائیکل کا وزن اور پاور؟

ٹریکر جی ٹی سائیکل میں ہلکے ایلومینیم فریم کا استعمال ہوا ہے۔ اس میں دیا گیا الیکٹرک موٹر قریب 0.3 بی ایچ پی کی پاور دیتا ہے۔ اس الیکٹرک سائیکل میں لیتھیم آئن بیٹری پیک ہے۔ اور ٹریکر جی ٹی الیکٹرک کا پورا وزن قریب 24 کلوگرام ہے۔

 

مکمل چارج پر کتنا دوڑے گی؟

ٹرومف کمپنی کا دعوی ہے کہ اسکی یہ الیکٹرک سائیکل ایک بار پورا چارج ہونے پر 150 کلومیٹر تک چلے گی۔ یہ رینج مثالی حالت میں سب سے کم پاورموڈ پر ہے۔

 

ٹرومف الیکٹرک سائیکل کی قیمت

ٹرومف ٹریکر جی ٹی کی قیمت 3750 ڈالر یعنی قریب 2.86 لاکھ روپے ہے۔ اس خاص الیکٹرک سائیکل کو جلد برطانیہ کے بازار میں اتار دیا جائے گا۔ ہندوستان میں اسکے لانچ ہونے کے امکانات نہیں ہے۔ ہندوستانی بازار میں ٹرومف فی الحال اپنا پراڈکٹ پورٹ فولیو بڑھا رہا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے انڈین مارکٹ میں ٹائیگر 900 بائیک لانچ کی ہے۔

 

ٹرومف سائیکل کے فیچرس

ٹرومف الیکٹرک ٹریکر جی ٹی سائیکل کے فرنٹ میں 180 ایم ایم اور ریئر میں 160ایم ایم ڈسک بریک ہے۔ اس میں ایل ای ڈی لائیٹنگ دی گئی ہے۔ سائیکل میں ڈیجیٹل کلسٹر ہے، جس میں اسپیڈ ، ڈیسٹنس ، ٹرپ ٹائم ، رینج اور بیٹری لیول سمیت دیگر معلومات ملتی ہے۔

 

بائیک کی طرح ڈوئل ٹون پینٹ اسکیم

ٹریکر جی ٹی الیکٹرک سائیکل کو ٹرومف کی ان ہاؤس وہیکل ڈیزائننگ ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس سائیکل کو ڈوئل ٹون پینٹ اسکیم (میٹ سلور آئس اور میٹ جیٹ بلیک) میں پیش کیا گیا ہے۔

جو پچھلے سال انٹرنیشنل مارکٹ میں لانچ ہوئی

ٹرومف تھروکسٹن آر ایس ریسر بائیک کی کلر اسکیم کی طرح ہے۔

اس الیکٹرک سائیکل کے فیچرس  ہارڈ ویئر ، پہیے ، پیڈل

، سیٹ پوسٹس اور ہینڈل بار اسٹیم پر بلیک آؤٹ فیچرس ڈیٹیلنگ ہے۔

اسکے علاوہ اس پر کاسٹ ایلومینیم ٹرومف بیجنگ بھی دی گئی ہے۔

ہیوئی ڈیوٹی سیکیوریٹی

اپنے ٹریکر جی ٹی کو سیف گارڈ کرنے کے لیے 270 ایم ایم یو لاک،

ہائی سیکیورٹی چین اور لاک ، اور گراؤنڈ اینکر کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔

بتادیں کہ ٹرومف کی الیکٹرک سائیکل پیش کرنے سے پہلے

ژیوامی نے بھی الیکٹرک سائیکل کو لانچ کیا ہے۔

 جسکی قیمت 32 ہزار روپے ہے ابھی یہ ہندوستان میں دستیاب نہیں ہے۔

لیکن اسکی قیمت کافی کم ہے۔

Tags:

You Might also Like