تریدھا چودھری برتھ ڈے اسپیشل: ویب سیریز کا مشہور نام

فلمی ڈسک،22 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے بعد سے ویب سیریز کی مانگ بڑھ گئی اور ہر کوئی آن لائن ویڈیوز دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں ویب سیریز آشرم سرخیوں میں ہے اور اس میں ببیتا کردار نبھانے والی اداکارہ تریدھا چودھری بھی سرخیوں میں ہے اور آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہے۔
ڈائریکٹر اور رائٹر پرکاش جھا کی مشہور اور متنازعہ ویب سیریز آشرم کا دوسرا سیزن بہت سے تنازعات کے بعد آخر کار 11 نومبر کو ریلیز ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس سیریز کے بائیکاٹ کی مانگ کافی تیزی سے اٹھی تھی۔ اس سیریز نے ریلیز ہونے کے بعد ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔
View this post on Instagram
تریدھا چودھری کی پیدائش 22 نومبر 1993 کو کلکتہ میں ہوئی۔ انکی والدہ کا نام ترشا چودھری ہے۔ اور اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہے۔ انہوں نے ایم پی بریلا فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول کی پڑھائی پوری کی۔ چودھری نے اسکاٹش چرچ کالج، کولکتہ سے تعلیم حاصل کی۔
اسکول کے دنوں میں انہوں نے کئی ڈانس مقابلوں میں حصہ لیا اور جیتا بھی۔ تریدھا چودھری ایک فلم اداکارہ ہیں جو بنیادی طور پر بنگالی اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔
انہوں نے کلکتہ ٹائمز فریش فیس 2011 کا خطاب جیتا ہے۔ انہوں نے سال 2013 میں فلم مشووار رہوشو سے ڈیبیو کیا جسے شریجیت مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
انہوں نے سال 2016 میں اسٹار پلس کے سیریز دہلیز سے ٹی وی ڈیبیو کیا۔ انہوں نے سال 2017 میں ویب سیریز اسپاٹ لائٹ میں عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔
View this post on Instagram