Type to search

قومی

مودی نے نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،27 مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کے پہلے وزیر اعظم مرحوم جواہر لال نہرو کی آج 56 ویں برسی ہے۔ اس موقع پر ، وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز ملک کے پہلے وزیر اعظم نہرو کو ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کیا۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکہا،’’ہمارے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت۔‘‘ واضح رہے کہ پنڈت نہرو کا 27مئی 1964 کو انتقال ہوگیاتھا۔وہ انگریزوں کے خلاف تحریک آزادی کے دوران نو بارجیل گئےتھے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا- ‘ہمارے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کی برسی پر انہیں خراج تحسین- ملک کے پہلے وزیراعظم نہرو نے اگسٹ 1947 سے مئی 1964 تک ملک کی کمان سنبھالی تھی- 1964 میں انکا انتقال ہوا تھا-

Tags:

You Might also Like