Type to search

تعلیم اور ملازمت

اساتذہ کے لئے سائنسی نقطہ نظر ضروری ہے :ڈاکٹر محمد اسلم پرویز

MANUU University introduces student friendly examination reforms

اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے 7 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام


حیدرآباد، 28نومبر (پریس نوٹ) قرآن کی تعلیمات کا اثر عملی زندگی میں نظر آنا چاہیے اور خالق کائنات کی قربت کے لئے تلاوتِ قرآن کے ساتھ تفہیمِ قرآن بھی ضروری ہے۔ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سائنسی نقطہ ¿ نظر کو اپناکر تدریس کے معیارمیں بہتری لائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے یہاں دینی مدارس کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں پیر کے دن کیا۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل)،نئی دہلی کے اشتراک سے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ  اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مانو میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے شرکا کو مخاطب کر تے ہوئے انھو ں نے کہا کہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ علم حاصل کر کے ہی کائنات کی ہر تخلیق کو سمجھ سکتے ہیں۔ مہارشٹرا ،کرناٹک اور تلنگانہ کے متعدد مدارس کے 50 اساتذہ نے اس تر بیتی پروگرام سے استفادہ کیا ۔اس موقع پر اساتذ ہ نے اپنے تاثرات پیش کر تے ہوئے کہا کہ موثر تدریس اور جدید طریقہ ہائے تدریس سے واقف کرانے کے لئے اردو یونیورسٹی کی کوششوں کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے ۔

اس موقع پر پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ڈائرکٹر، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ  اردو ذریعہ  تعلیم نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انھوں نے بتا یا کہ مختلف شعبوں کے تقریباً 15 ریسورس پرسنس نے شرکا کے ساتھ الگ الگ موضوعات پرتبا دلہ خیال کیا۔ شرکا نے تربیتی پروگرام کو نہایت کامیاب قرار دیا اور جو کچھ سیکھا ہے ان سے اپنے طلبا اور طالبات کو مستفیض کرنے کا عہد کیا۔ پروگرام کی کاروائی مصباح ا لانظر نے چلائی اور جبکہ پروگرام کے کنوینر محمد محمود صدیقی اور پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے۔ آخر میں شیخ الجامعہ کے ہاتھوں شرکاکو سندبھی دی گئی۔

Tags:

You Might also Like