Type to search

بزنس

جون میں جیو کے صارفین میں اضافہ، ووڈا فون اور ایئرٹیل یوزرس میں گراوٹ: ٹرائی

نئی دہلی/20اگسٹ(آئی اے این ایس)  ریلائنس جیو نے جون کے مہینے میں 82 لاکھ نئے صارفین کو جوڑنے کے ساتھ ہی موبائل گراہکوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ درج کیا ہے- جبکہ ایئرٹیل نے 29،883 اور ووڈافون آئیڈیا نے 41 لاکھ سے زیادہ گراہک کھو دیئے ہیں- ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے ذریعہ یہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ٹرائی کے ماہانہ گراہک کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کے علاوہ بی ایس این ایل ہی اکلوتی آپریٹر رہی، جس نے جون میں نئے گراہک جورے، سرکاری آپریٹر نے جون میں 2.66 لاکھ نئے گراہک جوڑے-

جیو کے مطابق کل 33.4 کروڑ گراہک ہے- اب ٹیلی کام کمپنیاں کمائی بڑھانے کے لیے کم قیمت والے پیک بند کررہی ہے- جس سے مئی میں، ایئرٹیل نے 15 لاکھ گراہک کھوئے تھے اور ووڈافون آئیڈیا نے 57 لاکھ گراہک کھوئے تھے- اعداد وشمار کے مطابق 30 جون تک ووڈا فون آئیڈیا کی بازار حصہ داری 32.90 فیصدی رہی- جبکہ ریلائنس جیو کی 28.42 فیصدی اور ایئرٹیل کی 27.42 فیصدی رہی-بی ایس این ایل کی بازار حصہ داری 9.98 فیصدی ہے-

موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) کے جون 2019 میں کل 43.4 لاکھ درخواست ملے-

Tags:

You Might also Like