Type to search

بزنس

ٹی وی چینل کا انتخاب ہوا آسان، ٹرائی نے لانچ کیا موبائل ایپ

trai-channel-selector-app

بزنس ڈسک،26جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے جمعرات کو ٹی وی چینلز کے انتخاب میں مدد کرنے والا ایک ایپ لانچ کیا۔ یہ ایپ صارفین کو اپنی پسند کے چینلز کو منتخب کرنے اور نا پسند چینل کو ہٹانے کی سہولت دیتا ہے۔

ٹرائی نے ایک بیان میں کہا کہ براڈ کاسٹنگ خدماتت کے لیے نئی شرحیں طے کرنے کے بعد یہ سامنے آیا ہے کہ گراہکوں کو انکے سرویس پروائیڈر کے ویب پورٹل یا ایپ پر ٹی وی چینلوں کو انتخاب کرنے یا گروپ میں چینل منتخب یا انہیں ہٹانے میں مشکل آرہی ہے، اس لیے ٹرائی نے ایسا ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا جو سبھی ڈسٹربیوشن پلیٹ فارم آپریٹرز (ٹی وی چینل سرویس پروائیڈر) سے معلومات لیکر ایک ہی جگہ پر دستیاب کرائے گا۔

ٹرائی نے کہا کہ ابھی اس ایپ پر برے ڈی ٹی ایچ سرویس پروائیڈر، ملٹی سسٹم آپریٹروں (ایم ایس او/کیبل آپریٹر) کی معلومات دستیاب ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ دیگر سرویس پروائیڈروں کی معلومات کو بھی اس سے جوڑا جائے۔

ریگولیٹر نے کہا کہ ٹی وی چینل سیلکٹر ایپ کو ٹی وی صارفین کو شفاف اور قابل اعتماد نظام دینے کے ارادے سے تیار کیا گیا ہے۔ ایپ پر سبھی صارفین کی پہچان کا تصدیق ایک بار استعمال ہونے والے پاسورڈ (او ٹی پی) سے کیا جائے گا۔ یہ انکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جائے گا۔

اگر کسی صارف کے ساتھ اپنا نمبر رجسٹرڈ نہیں کرایا ہے تو یہ او ٹی پی اسکے ٹی وی اسکرین پر دیکھے گا۔ ایپ گراہک کو اسکی طرف سے منتخب ہوئے چینلوں کی معلومات مہیا کرانے اور چینلوں کا انتخاب کرنے کی سہولت دے گا۔ گراہک اپنے پسند کے چینل منتخب کرسکتے ہیں یا ناپسند چینل کو ہٹا بھی سکتے ہیں۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے فری میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب

ٹرائی کا چینل سیلکٹر ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب ہے۔ ایپ کو اسٹراٹ کرنے کے لیے سرویس پروائیڈر کو منتخب کرتے ہوئے موبائل نمبر، سبسکرائبر آئی ڈی یا سیٹ ۔ ٹاپ باکس نمبر انٹر کرنا ہے۔ اسکے بعد یوزر کے رجسٹرڈ نمبر پر او ٹی پی آئے گا۔ ٹرائی نے بتایا کہ رجسٹرڈ موبائل نمبر نہ ہونے کی صورتحال میں یوزر کو او ٹی پی ٹی وی اسکرین پر ملے گا۔