Type to search

صحت

ٹرافک جام دے رہا ہے ایڑی اور کمر کا درد

ہیلتھ ڈسک(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ہر ریاست اور ہر شہر میں ٹرافک جام کی صحت پر اثر ڈال رہا ہے ، ڈرائیونگ کرنے والے لوگوں کو کمر درد، گردن، میں درد، ایڑی اور پیروں میں درد عام ہوگیا ہے، لیکن یہ درد صرف ڈرائیونگ کی وجہ نہیں ہے، یہ درد انکے زیادہ پریشان کررہا ہے کہ جو گھنٹوں کے جام میں ڈرائیو کرکے گھر سے آفس اور آفس سے گھر کا سفر طے کرتے ہیں-

جام کی وجہ سے کچھ وقت کا راستہ بھی کئی گھنٹوں میں طے ہوتا ہے- ایسے میں کافی وقت تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنے ، بار بار کلچ اور بریک مارنے سے دھیرے دھیرے ہی صحیح، لیکن اسکا اثر صحت پر پڑنے لگتا ہے- لوگوں میں اس سے پیر اور ایڑیوں میں درد کی تکلیف عام ہورہی ہے- کئی معاملوں میں کمر درد کی شکایت بھی سامنے آئی ہے- لگاتار سامنے دیکھنے کی وجہ سے گردن کا درد بھی لوگوں کا اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے- لوگ بھی اب اسکے عادی بھی بنتے جارہے ہیں- شروعات میں وہ سمجھ بھی نہیں پاتے ، لیکن بعد میں یہ بڑا مسئلہ بن کر سامنے آتا ہے- یہ دقت اب 20 سے 40 سال کے نوجوانوں میں آر ہی ہے-لوگ کہتے ہیں کہ ڈرائیونگ زندگی کا ایک حصہ بن چکی ہے اس لیے اسے چھوڑنا ممکن نہیں ہے-

دہلی کی ایم این سی کمپنی میں کام کرنے والی سمیت روزآنہ گرگاؤں سے نوئیڈا جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ ساڑے 3 سے چار گھنٹے روز ڈرائیو کرتے ہیں، جام کی وجہ سے انہیں اب پیروں میں درد ہوتا ہے، پرائیوٹ فرم میں کام کرنے والی سکرتی ٹھار کا کہنا ہے کہ گھر سے آفس کی دوری 20 کلومیٹر ہے لیکن اس دوری کو طے کرنے میں کبھی دیڑھ سے 2 گھنٹے لگ جاتے ہیں ایسے میں کمر درد کی پریشانی انہیں دھیرے دھیرے ہونے لگی ہے-

Tags:

You Might also Like