Type to search

جرائم و حادثات

آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ ، اتراکھنڈ کے لوگوں سے بھری بس میں لگی آگ

سریکاکولم،5جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کے پیڈی بھیماورم کے پاس زبردست سڑک حادثہ ہوا۔ حادثے میں 15لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کی نجی بس کو زبردست آگ لگ گئی۔ اس آگ میں بس پوری طرح سے جلکر خاک ہوگئی۔

ملی معلومات کے مطابق اتراکھنڈ رہائشی نجی بس میں عقیدت مند جگن ناتھ کے درشن کرنے کے بعد وشاکھا کے لیے روآنہ ہوئے۔ پیڈی بھیماورم کے پاس ایک کمپنی کی بس نے توازن کھوکر اتراکھنڈ کی نجی بس کو ٹکر ماردی۔ اسکی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔
مقامی لوگوں نے سبھی مسافروں کو بس سے باہر نکالا ۔ مگر زیادہ تر مسافروں کا سامان جل گیا۔ فائر عملہ موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔ اسکی وجہ سے زبردست ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

Tags:

You Might also Like