Type to search

فیشن

ہند نژاد ٹونی این سنگھ بنی مس ورلڈ 2019، تیسرے نمبر پر رہی ہندوستان کی سمن راؤ

لندن،16ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس سال مس ورلڈ کا تاج جامائیکا (جمیکا) کی ٹونی این سنگھ کے سر سجا اور ہندوستان کی سمن راؤ یہاں  منعقد خوبصورتی مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہی۔ اس مقابلے میں 23 سالہ سنگھ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ٹونی این سنگھ نفسیات اور وومن اسٹڈیز کی گریجویٹ ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ہیں۔ ڈاکٹر بننے کی چاہت رکھنے والی سنگھ کے والد بریڈ شا سنگھ ہندوستانی  کیریبین ہے اور انکی ماں افریقی کریبین ہے۔

لندن میں ہونے والے مقابلے میں 111 ملکوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا۔ مقابلے میں فرانس کی  اوپیلی مازینو دوسرے اور ہندوستان کی سمن راؤ تیسرے مقام پر رہی۔ راجستھان کی رہنے والی 20 سالہ راؤ سی اے کی طالب علم ہے۔ انہیں اس سال جون میں مس انڈیا ورلڈ 2019 منتخب کیا گیا تھا۔

ٹونی این سنگھ کو گزشتہ سال میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مس ورلڈ وینیسا پونس نے مس ورلڈ 2019 کا تاج پہنایا۔ ایکسل لندن میں ہفتہ کو منعقدہ اس پروگرام کی میزبانی برطانوی ٹیلی ویژن شخصیت پیئرس مورگن نے کی۔

ٹونی این سنگھ نے خطاب جتنے کے بعد انسٹاگرام پر لکھا، “میرے ذہن میں محبت اور شکر ہے۔” مجھ پر اعتماد کرنے کے لئے شکریہ۔ آپ نے مجھے خود پر بھروسہ کرنا سیکھایا، میں 69ویں عالمی خوبصورتی کا خطاب جیت کر فخر محسوس کررہی ہوں۔ اور میں آپ کی مشکور ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مِس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کیا تھا۔ مِس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مِس یونیورس کا تاج پہنا۔

Tags: