Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں ترکاریوں کی قیمتیں عروج پر، ٹماٹر 80 روپے اور مرچ90 روپے کلو

حیدرآباد،23مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر سبھی ترکاریوں کی قیمتیں اچانک آسمان کو چھونے لگی۔ دوکاندار من مانی قیمتوں پر ترکاری فروخت کرتے نظر آئے۔ ٹماٹر 80 روپے، ہری مرچ90 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
جبکہ دو دن قبل حیدرآباد اور ریاست کے مختلف علاقوں میں فی کلو ٹماٹر10 تا 15 روپے میں اور ہری مرچ15 روپے میں فروخت ہوئی تھی، کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ کرانا اسٹور میں اسٹاک کی کمی دیکھی گئی۔ ہفتہ کی رات اچانک شہر حیدرآباد میں عید کی چاند رات کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ ہر شخص ترکاری، کرانا اسٹور، میڈیکل ہال، اور دیگر دوکانات میں خریدار کرتے دیکھے۔

لاک ڈاون کے پہلے دن ضروری اشیاء بالخصوص سبزی اور گھریلو پکوان کے سامان کی خریدی کے لئے لوگ بڑی تعداد میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے رعیتوبازاروں اور علاقوں کے ترکاری کے دکانوں میں دیکھے گئے عوام کے ہجوم میں اضافہ کے سبب رعیتو بازاروں میں زائد قیمت پر سبزیوں کو فروخت کیاگیا۔

حالانکہ حکومت نے صاف بتایا کہ دودھ ، ترکاری اور اشیا ضروریات کی چیزوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پھر بھی عوام نے زور شور سے خریداری کی۔ پیر کے روز بھی ترکاریوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔