Type to search

اسپورٹس

نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس میں تاریخ رقم کی

نیرج چوپڑا گولڈ میڈل

اسپورٹس ڈسک، 7 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان میں چل رہے اولمپک میلے میں ہفتہ کو ہندوستانی اتھیلیٹ نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

نیرج اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

اس کارنامے کے ساتھ ہی نیرج چوپڑا اولمپک کی انفرادی اولمپک میں سونا جیتنے والے تاریخ کے صرف دوسرے اور اتھیلیٹ میں یہ کارنامہ کرنے والے پہلے ہندوستانی اتھلیٹ بن گئے ہیں۔

یہ اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کا پہلا طلائی تمعہ ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ہندوستان کا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے کا پچھلے 100 سال سے بھی ذیادہ کا انتظار ختم کردیا۔ بالی ووڈ ایکٹر اکشے کمار نے اس خبر کا ٹیوٹ کیا ہے۔

 

نیرج چوپڑا کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے ٹیوٹ کیا، یہ پہلے مقام پر گوڈ ہے۔ نیرج کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد۔ آپ ایک ارب خوشی کے آنسو کے ذمہ دار ہے۔
ویل ڈن نیرج چوپڑا۔

نیرج چوپڑا سے پہلے صرف شوٹنگ میں ابھینو بندرا نے سال 2008 میں ہندوستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
بتادیں کہ نیرج نے اپنے پہلے تھرو میں 87.03 میٹر دور بھالا پھینکا۔ جبکہ پہلے راؤنڈ کی دوسری کوشش میں نیرج کے بھالے نے 87.58 میٹر کی دوری ماپی۔

تیسری کوشش میں نیرج نے 76.79 میٹر دور بھالا پھینکا۔ پہلے راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں سے 8 نے اگلے دوسرے اور فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

 

نیرج چوپڑا پورے سوشل میڈیا پر حاوی ہے۔ نیرج چوپڑا کی یہ خاص کامیابی بالی ووڈ میں بھی منائی جا رہی ہے۔ بالی وڈ اداکار اور آنجہانی دارا سنگھ کے بیٹے وندو دارا سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اب نیرج چوپڑا کا نام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ اداکار کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بالی ووڈ کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کے نوجوان کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

وہیں صدر رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپک میں نیزہ زنی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کو مبارکباد دی ہے۔