Type to search

بزنس

پیٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار چھٹے دن اضافہ

petrol price

بزنس ڈسک،12جون((پی ٹی آئی) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو لگاتار چھٹے دن اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ، وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب تیل کمپنیوں نے اسکی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ بتادیں کہ عوامی علاقے کی تیل کمپنیوں نے 82 دنوں کے وقفہ کے بعد قیمتوں کی روزآنہ کی بنیاد پر پھر سے نظر ثانی شروع کی تھی۔ عوامی علاقے کی تیل مارکیٹینگ کمپنیوں کی نوٹیفکیشن کے مطابق ، دہلی میں جمعہ کو پٹرول کی قیمت 74 روپے سے بڑھ کر 74.57 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ، جبکہ ڈیزل کی قیمت 72.22 روپے سے بڑھ کر 72.81 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

پورے ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ الگ الگ ریاستوں میں سیلس ٹیکس اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے جوڑنے کے بعد الگ الگ ہوتی ہے۔ یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب تیل کمپنیوں نے اسکی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ لگاتار 6 دنوں کی اضافہ کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 روپے 31 پیسے فی لیٹر تو ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 42 پیسے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

Tags:

You Might also Like