Type to search

ٹی وی اور فلم

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو لیکر ‘ٹائٹینک’ کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں جیکی بھگنانی

فلمی ڈسک،5 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیکی بھگنانی فلموں میں ایکٹینگ کے علاوہ فلم میکینگ میں پیسہ بھی لگاتے ہیں، انہوں نے کچھ بہت ہی دلچسپ پراجکٹس جیسے قلی نمبر 1 اور بیل باٹم میں پیسہ لگائے ہوئے ہیں، انکی حالیہ فلم جوانی جانیمن ہے-
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہ وہ ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ٹائٹینک کی ریمیک بنانا چاہتےہیں-

اس بارے میں پوچھے جانے پر جیکی نے کہا، مجھے ہالی ووڈ کی سب سے مشہور فلم ٹائٹینک کا ریمیک بنانا اچھا لگے گا، جہاں تک فنکاروں کی بات ہے، تو مجھے فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو جیک اور روز کے رول میں دیکھنا اچھے لگے گا- 2019 بالی ووڈ کے لیے بھی بہترین سال رہا ہے، اس سال کبیر سنگھ ، بالا جیسی کئی فلمیں چلی ہیں-

جیکی بھگناني سے بالی ووڈ میں بڑھ رہے ریمیک کے رجحان کی بابت جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’’ہمارے پاس دونوں طرح کی فلمیں بن رہی ہیں۔ مثال کے طور پر ہماری حالیہ ریلیز فلم ’جوانی جان من‘ اور اس کے بعد جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بیل باٹم‘ کسی فلم کا ریمیک نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ’قلی نمبر ۔ 1‘ ایک ریمیک ہے۔ یہ تو شائقین کی پسند پر منحصر ہے‘‘۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ فل ٹائم پروڈیوسر بننے کی تیاری کررہے ہیں؟ اس کے جواب میں جیکی نے کہا ’’میں کمپنی کی تشکیل میں بہت مصروف ہوں۔
میں نے ترجیحات تبدیل کردی ہیں لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اگر ایسا کچھ ہوتا ہے جس سے میں خوش ہوجاؤں تو میں بھی وہی کرنا چاہوں گا۔

Tags:

You Might also Like