Type to search

وائرل

اداکارہ ٹسکا چوپڑا پول کا گلیمرس ویڈیو وائرل

ٹسکا چوپڑا

وائرل ڈسک،29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ٹسکا چوپڑا اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹائلش انداز کے لیے بھی خاص پہچان رکھتی ہے۔

تارے زمین پر، کی روتی ہوئی ماں ہو یا پھر شارٹ فلم چٹنی، کی گھریلو خاتون انکی ایکٹینگ میں ایک ٹہراؤ ہے اور ساتھ ہی ساتھ انکی اداکاری کئی رولس میں نکھار لے کر آئی- فلم حیدرآباد بلوز 2 میں انکا رول بہت شاندار رہا-
اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔

چٹی، چوری اور روبرو جیسی شارٹ فلم میں کام کرچکی ٹسکا چوپڑا نے اس بار ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سوئمنگ پول میں مستی کرتی نظر آرہی ہے۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ جو خوب وائرل ہورہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tisca Chopra (@tiscaofficial)

اکشے کمار کی گڈ نیوز اور مشن منگل کا حصہ رہے چکی ٹسکا چوپڑا گلیمرس انداز میں ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے فیل، موڈ اور ڈے آف جیسے ہیش ٹیگ بھی دیئے ہیں۔

دل تو بچہ ہے جی، لو بریک اپ زندگی ، انکور اروڑا مرڈر کیس، قصہ ، گھائل ونس اگین، سردار گبر سنگھ جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ ٹسکا چوپڑا کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سوئمنگ پول میں خوب انجوائے کررہی ہے۔ انکے ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں ویوز مل چکے ہیں۔

ویڈیو پر ٹی وی ہوسٹ اور کنٹینٹ رائٹر ماریا نے لکھا ہے، مجھے آپکی سنڈے مارننگ کافی پسند آئی۔

وہیں کئی فینس نے انہیں اچھے ردعمل دیتے ہوئے ٹسکا کی تعریف کی۔

سال 1993 میں پلیٹ فارم فلم سے ڈیبیو کرنے والی ٹسکا کے کیریئر کی بات کریں تو اداکارہ جلد ہی فیئر 1.0 نامی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ ٹسکا حال ہی میں کئی فلموں اور ویب سیریز ریلیز ہوئی تھی۔

بتادیں کہ ٹسکا چوپڑا کی پیدائش یکم نومبر 1975 کو ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ، مصنف اور فلم پروڈیوسر ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tisca Chopra (@tiscaofficial)

 

ٹسکا چوپڑا کے والد ایس سی اروڑا ہیں اور انکی والدہ ایک ٹیچر ہے-انکا ایک بھائی میور ارورا ہے- ٹسکا چوپڑا ممتازی مصنف خوشونت سنگھ کی نواسی ہے-

ٹسکا چوپڑا نے کیپٹن سنجے چوپڑا سے شادی کی، جو ایئر انڈیا کے پائلٹ ہیں۔ انکی ایک بیٹی تارا ہے جو ممبئی میں رہتی ہے-

انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی، ملیالم، پنجابی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا-

حال میں ہاٹ اسٹار پر انکی ویب سیریز ہوسٹیج ریلیز ہوئی تھی۔