Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹسکا چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل: اپنی زبردست اداکاری سے بالی ووڈ میں قدم جمائے

ٹسکا چوپڑا

فلمی ڈسک،1 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹسکا چوپڑا بالی ووڈ کی ان بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہے جو ہر طرح کے رول میں فٹ بیٹھ جاتی ہے- آج ٹسکا چوپڑا اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

تارے زمین پر، کی روتی ہوئی ماں ہو یا پھر شارٹ فلم چٹنی، کی گھریلو خاتون انکی ایکٹینگ میں ایک ٹہراؤ ہے اور ساتھ ہی ساتھ انکی اداکاری کئی رولس میں نکھار لے کر آئی- فلم حیدرآباد بلوز 2 میں انکا رول بہت شاندار رہا-

ٹسکا چوپڑا کی پیدائش یکم نومبر 1975 کو ہماچل پردیش کے کسولی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ، مصنف اور فلم پروڈیوسر ہے-

ٹسکا چوپڑا کے والد ایس سی اروڑا ہیں اور انکی والدہ ایک ٹیچر ہے-انکا ایک بھائی میور ارورا ہے- ٹسکا چوپڑا ممتازی مصنف خوشونت سنگھ کی نواسی ہے-

ٹسکا چوپڑا نے کیپٹن سنجے چوپڑا سے شادی کی، جو ایئر انڈیا کے پائلٹ ہیں۔ انکی ایک بیٹی تارا ہے جو ممبئی میں رہتی ہے-

انہوں نے نوئیڈا کے گریجویٹ اپیجے اسکول سے کیا- انکے والے وہاں پرنسپل تھے- بعد میں انہوں نے یونیورسٹی آف دہلی کے ہندو کالج، سے انگلیش لیٹریچر کیا-

تعلیم مکمل ہونے کے بعد وہ ممبئی چلی گئی اور تھیٹر کے مشہور شخصیات

فیروز عباس خان اور نصیر الدین شاہ کے ساتھ اداکاری کی تربیت لی-

انہوں نے مختلف زبانوں کی قریب 45 فیچر فلموں میں کئی ڈائریکٹرس کے ساتھ کام کیا-

جن میں عامر خان، پرکاش جھا، مدھر بھنڈراکر، ابھینو دیو، ناگیشن کوکنور،

اور انوپ سنگھ جیسے ڈائریکٹر شامل ہے-
اداکارہ ٹسکا نے سال 1993 میں پلیٹ فارم فلم سے ڈیبیو کیا-

اور ٹی وی پر اسٹار بیسٹ سیلر-ایک شام کی ملاقات سے ڈیبیو کیا-
ٹسکا نے سال 2014 میں ایکٹینگ سمارٹ: یوور ٹکٹ ٹو شوبز نامی کتاب لکھی-

ٹسکا چوپڑا نے تارے زمین پر فلم میں درشیل سفاری کی ماں کا رول ادا کیا تھا-
اداکارہ ٹسکا چوپڑا خوبصورتی کے معاملے میں بڑی سے بڑی اداکاراؤں کو ٹکر دیتی ہے-

لیکن انکا فلمی کیریئر کچھ خاص نہیں رہا-
ٹسکا چوپڑا نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا جن میں 15 اگسٹ، پلیٹ فارم،

بالی عمر کو سلام، گناہ گار، تقدیر والا، کاروبار، حیدرآباد بلوز2، تارے زمین پر،

فراق، 10ایم ایل لو، دل تو بچہ ہے جی، لو بریک اپ زندگی، او مائی گاڈ،

انکور اروڑا مرڈر کیس، گھائیل ونس اگین، دی ہنگری، 3دیو،

بائیسکوپ والا، گڈ نیوز جیسی فلمیں شامل ہے-

انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی، ملیالم، پنجابی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا-

ٹسکا چوپڑا نے ٹی وی سیریلس، ویب سیریز اور شوز میں بھی کام کیا

جن میں اسٹار بیسٹ سیلر-ایک شام کی ملاقات، استیتو-ایک پریم کہانی،

سیریل 24، کرشمہ کا کرشمہ، کہانی گھر گھر کی، سرکار-رشتوں کی کہانی، میں ہوں نہ،

مریم خان-رپورٹنگ لائیو، ہوسٹیج، جیسے ویب سیریز و ٹی وی شو شامل ہے-