Type to search

صحت

اپنے گھر کو ایسے بنائے پلاسٹک فری، ان چیزوں سے رہے دور

ہیلتھ ڈسک،15اگسٹ(اردوپوسٹ) پلاسٹ ماحول کے لیے خطرناک ہے۔ یہ سب جانتے ہیں۔ باوجود اسکے دنیا بھر میں اسکا استعمال ہورہا ہے۔ اس سے نہ صرف ماحول کو نقصان ہوتا ہے۔ بلکہ کئی طرح کہ بیماریاں بھی پھیلتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی اس خطرے سے بچنا چاہتے ہیں تو اسکی شروعات اپنے گھر سے ہی کریں۔ یہاں ہم آپ کو بتادرہے ہیں کہ کیسے گھر میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی چیزوں کو آپ ایکو۔فرینڈلی چیزوں سے ریپلس کرسکتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ گھروں میں پانی پینے کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اسکی جگہ آپ گلاس یا سٹینلیس اسٹیل کی بوتلیں استعمال کرسکتے ہیں یہ ماحول دوست ہوتے ہیں۔

لوگوں کو معلومات نہیں ہے کہ مارکٹ میں بائیوڈیگریڈبل کچرا بیگ دستیاب ہے۔ ایسے میں پلاسٹک کے کچرہ بیگ کی جگہ ان بیگس کا استعمال کریں۔ آج سے ہی اسکی شروعات کریں۔ اس سے آپ ماحولیاتی تحفظ میں مدد کرسکتے ہیں۔

فوائل ریپ ڈیلی استعمال میں آنے والی چیز ہے۔ اور یہ بھی ماحول کو نقصان پہنچاتی ہے۔ اسکے بجائے آپ مارکٹ سے ویکس ریپ کااستعمال کرسکتے ہیں۔ چقندر اور جوجوبا تیل کے قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے ساتھ آنے والا یہ ریپ کھانے کو پلاسٹک کےمقابلے میں زیادہ تازہ رکھتے ہیں۔ اس سے کھانے کی بربادی بھی کم ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ اپنے پلاسٹک کے ٹوتھ برش کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں تو اسے گلنے میں 400 سال کا وقت لگے گا۔ آج کے وقت میں مارکٹ میں بانس کے ٹوتھ برش دستیاب ہے۔ ایسے میں بانس کے ٹوتھ برش کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ قدرتی طور پر گل جاتے ہیں اور لمبے وقت تک چلتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like