Type to search

ٹی وی اور فلم

گوویندا کی بیٹی ٹینا آہوجا کی فلم ڈرائیونگ می کریزی

ڈرائیونگ می کریزی

فلمی ڈسک،31 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار گوویندا کی بیٹی ٹینا آہوجا اپنی نئی فلم کی وجہ سے سرخیوں میں ہے- انکی شارٹ فلم ڈرائیونگ می کریزی، او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوئی- فلم آن لائن ڈیٹنگ پر مبنی بتائی جارہی ہے- فلم کا مقصد اج کے نوجوان نسل کو ٹارگیٹ کرنا ہے-

فلم ریلیز کے بعد سے ٹینا کی کچھ گلیمرس تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے- اس فلم میں ٹینا کے کام کو لیکر انکی کافی تعریف ہورہی ہے- اس موقع پر ٹینا کے والد بھی ان پر کافی فخر محسوس کررہے ہیں-

گوویندا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی ٹینا آہوجا پر فخر ہے اور وہ ناظرین سے ٹینا کو ملے حمایت پر خوش ہے-

گوویندا نے کہا، میں نے فلم دیکھی اور اس سے مجھے فخر ہوا – پوری کاسٹ اور کرو نے پروجیکٹ کے لیے بہت محنت کی ہے- مجھے میرے سبھی دوستوں سے کال اور پیغام آرہے ہیں، جو ٹینا کی تعریف کررہے ہیں-

بالی ووڈ اداکار نے کہا، مجھے یقین ہے کہ اسے وراثت میں فلمی کیڑا ملا ہے- یہ میرے لیے فخر کے لمحات ہیں- مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ ٹینا کو پیار اور حمایت دے رہے ہیں-

فلم میں ٹیلی ویژن اداکار مدیت نائر بھی ہے- ٹینا نے پورنما لمچھانے کی طرف سے ڈائریکٹ فلم کے بارے میں کہا، ڈرائیونگ می کریزی، آن لائن ڈیٹنگ کی دنیا کے بارے میں ہے-

ان دنوں، نوجوان پیار کی چاہت میں ایسے ایپ سے روبرو ہوتے ہیں، جنہیں وہ شاید ہی کبھی پاتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ناظرین مواد سے جڑ پائیں گے اور اسے پسند کریں گے-

ٹینا نے کہا، پورنما لمچھانے کو شروع سے ہی پتہ تھا کہ وہ اصل میں کیا چاہتی ہے- اور یہی وجہ ہے کہ اس سے اداکاراؤں کا کام آسان ہوگیا، مدیت نائر ایک شاندار اداکار ہے اور وہ تیز اور اسٹک ہے، میری خواہش ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر جلد ہی ایک ساتھ اور پروجیکٹ پر کام کریں-
یہ فلم 29 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے، فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوئی ہے-

اس فلم کی تحریری اور ہدایت کاری پورنما لمچھانے نے کی ہے-

ٹینا کی پیدائش 16 جولائی 1989 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد مشہور ایکٹر گوویندا اور والدہ سنیتا آہوجا ہے، انکا ایک بھائی یش وردھن آہوجا ہے، انکا کزن بھائی کرشنا ابھیشک (ایکٹر) اور کزن بہن آرتی سنگھ (ایکٹر) ہے- انکا اصل نام نرمدا آہوجا ہے اور انکی پہلی ڈیبیو فلم سکنڈ ہینڈ ہسبینڈ ہے-

Tags:

You Might also Like