Type to search

ٹیکنالوجی

ٹائمیکس فٹ 2.0 اسمارٹ واچ لانچ، بلوٹوتھ کالنگ اور 7 دن کی بیٹری لائف

ٹائمیکس فٹ 2.0 اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 28 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹائمیکس فٹ 2.0 ہندوستان میں آکسیجن لیول اور ہارٹ ریٹ مانیٹر کرنے کی سہولت کے ساتھ لانچ ہوگئی ہے-

ساتھ ہی ہیلتھ مانیٹرنگ سینسرس کے ساتھ ہی بلوٹوتھ کے ذریعہ کالنگ فیچر سے بھی لیس ہے-

اسمارٹ واچ تین کلر آپشن میں ملے گی اور اس میں منتخب کرنے کے لیے کئی واچ فیس ہیں-

اس میں سات اسپورٹس موڈ دیئے گئے ہیں- ٹائمیکس فٹ 2.0 کے لیے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سات دنوں تک کی بیٹری بیک اپ کے ساتھ آتی ہے-

ٹائمیکس فٹ 2.0 ایک گول ڈائل کے ساتھ پیش کی گئی ہے-

اسے دھول اور پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی54 سرٹیفیکیشن کے ساتھ آتی ہے-

ٹائمیکس فٹ 2.0 اسمارٹ واچ کی قیمت
واچ تین کلر آپشن میں دستیاب ہے- بلیک ، بلو اور وائٹ-

اسمارٹ واچ کو ہندوستان میں 5995 روپئے میں پیش کیا گیا ہے- فی الحال ٹائمیکس کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعہ سے خریدا جاسکتا ہے-

دیگر آن لائن اور آف لائن ریٹیل کے ذریعہ سے خریدنے کے لیے اسمارٹ واچ کب دستیاب ہوگی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے-

 

ٹائمیکس فٹ 2.0 اسمارٹ واچ کے اسپیسیفکیشنس
اسمارٹ واچ کی طرف سے پیش کی گئی یہ لیٹسٹ واچ ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ ، بلڈ آکسیجن سیچوریشن لیول ( ایس پی 02) مانیٹرنگ ، سلپ ٹریکینگ اور بلڈ پریشر ٹریکینگ سینسر کے ساتھ آتی ہے-

واچ میں سات اسپورٹس موڈ کے ساتھ ایکٹیویٹی ٹریکینگ بھی ملے گا-

واچ میں دائیں طرف نویگیشن کے لیے سنگل بٹن کے ساتھ 45ایم ایم کا گول (راؤنڈ) ڈائل ہے-

ٹائمیکس فٹ 2.0 اسمارٹ واچ سات دنوں کی بیٹری لائف کے پیش کیا گیا ہے-

بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کو سپورٹ کرتی ہے-

یوزر بلوٹوتھ کے ذریعہ میوزک پلے بیک کنٹرول کرسکتا ہے- اور ساتھ ہی ریموٹ سے اپنے اسمارٹ فون سے فوٹو بھی کلک کرسکے گا-

واچ کی سب سے بڑی یو ایس پی میں سے ایک بلوٹوتھ کے ذریعہ کال ڈائل کرنے اور ریسو کرنے کی صلاحیت ہے-
یوزر اپنی واچ کے لک کو اپنے حساب سے ایڈجسٹ کرنے کے لیے دستیاب کئی قسم کے واچ فیس منتخب کرسکتا ہے-