Type to search

اسپورٹس

ٹم ساؤتھی 8 سال کی بچی کی مدد کے لیے نیلام کریں گے ٹی-شرٹ

ٹم ساؤتھی ٹی-شرٹ

اسپورٹس ڈسک، 30 جون (بھاشا) نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ٹم ساؤتھی کینسر سے متاثر ایک آٹھ 8 سالہ لڑکی کے علاج کے لیے اس شرٹ کی نیلامی کررہے ہیں جو انہوں نے پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران پہنی تھی-

اس شرٹ پر نیوزی لینڈ ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں کے دستخط ہیں- نیوزی لینڈ کی ہندوستان پر 8 وکٹ سے جیت میں اہم رول نبھانے والے ساؤتھی نے 8 سالہ ہولی بیتی کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لیے اس شرٹ کو نیلامی کے لیے رکھا ہے- بیتی 2018 سے کینسر کے ایک نادر علامت نیوروبلاسٹوما سے متاثر ہے-

ساؤتھی نے کہا کہ انہیں دو سال پہلے ہولی بیتی کی حالت کے بارے میں پتہ چلا اور تب سے وہ اسکی مدد کرنے کی کوشش کررہے تھے-

اس 32 سالہ کھلاڑی نے انسٹاگرام پر لکھا، دوستوں میں ہولی بیتی کی مدد کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کی اپنی شرٹ کی نیلامی کررہا ہوں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tim Southee (@tim_southee)

نیلامی سے حاصل ہونے والی ساری رقم بیٹی کے خاندان کو دی جائے گی- بیٹی کا ابھی اسپین میں علاج چل رہا ہے-

بتادیں کہ ہندوستان کو فائنل میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیابی پائی تھی-

ساؤتھی نے اپنے کیریئر کو لیکر کہا کہ ، وہ جتنا ہوسکے اپنے کیریئر کو آگے لے جانا چاہیں گے، اس معاملے میں وہ ٹیم کے ساتھی راسں ٹیلر اور انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمز اینڈرسن سے انسپریشن لے رہے ہیں-

ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ساؤتھی نے بلے بازی سے بھی کمال کا پرفارمینس کیا تھا-
پہلی انگیز میں ساؤتھی نے 46 گیند پر 30 رن بنائے تھے تو وہیں گیندبازی میں 5 وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے-

تصویر:ٹم ساؤتھی کے انسٹاگرام اور خبر بشکریہ بھاشا سے لی گئی۔