Type to search

بین الاقوامی

امریکہ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر لگایا بین

ٹک ٹاک اور وی چیٹ

شنگھائی،19ستمبر (ذرائع/اے ایف پی) چین نے ہفتہ کو الزام لگایا ہے کہ امریکہ اسے پریشان کررہا ہے۔ دراصل ہندوستان کی طرف سے کئی چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے کچھ ہفتوں بعد امریکہ نے جمعہ کو احکام جاری کیے کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ مقبول چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر اتوار سے پابندی لگا رہا ہے۔ چین نے کہا کہ وہ اسکے بدلے میں غیر متوقع فیصلے لے سکتا ہے۔ چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چین نے امریکہ سے ڈرانا دھمکانا چھوڑنے، غلط کامو ں کو روکنے اور ایمانداری سے منصفانہ اور شفاف بین الاقوامی ضوابط اور انتظام کو بنائے رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جمعہ کے روز امریکہ نے کہا کہ وہ ملک کی خودمختاری ، سالمیت اور سلامتی کے لیے ترجیحی تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دن پہلے ہی کہا کہ وہ چینی ملکیت والے ویڈیو شیئرینگ ایپ ٹک ٹاک کے لیے امریکی کمپنی اوریکل کی مبینہ بولی پر غور کررہے ہیں۔ لیکن وہ سودے کو منظوری دینے سے پہلے یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ قومی سلامتتی سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

Tags:

You Might also Like