Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس 13میں نظر آسکتی ہے یہ ٹک ٹاک اسٹار

نئی دہلی/16اگسٹ(اردوپوسٹ) بگ باس 13جلد ہی ناظرین کے درمیان ایک بار پھر تہلکہ مچانے کے لیے آنے والا ہے- بگ باس 13 کا کانسیپٹ اس بار کافی الگ ہے- بگ باس میں اس بار صرف مشہور شخصیات ہی حصہ لیں گی – حالانکہ اب شو کو لیکر ایک کنٹیسٹنٹ کے نام کا خلاصہ ہوچکا ہے- بالی ووڈ اسٹار چنکی پانڈے تو اس بار شو میں حصہ لیں گے- لیکن ٹاک ٹاک کی بڑھتی مقبولیت کا جلوہ بگ باس میں بھی دیکھا جاسکے گا- میڈیا رپورٹس میں آرہی خبروں کے مطابق بگ باس 13 میں ٹاک ٹاک گریما چورسیا نظر آسکتی ہے-

حال ہی میں بگ بااس کے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک گریما چورسیا کو لیکر ایک فوٹو پوسٹ کی گئی ہے- جس میں اس بات کی معلومات دی گئی ہے- گریما کی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے، گریما کو بگ باس 13 کے لیے اپروچ کیا جارہا ہے- ٹیم اس بار نارمل فیس کی تلاش میں ہے- جنہوں نے اپنی فیلڈ میں اپنے کام کو لیکر مقبولیت حاصل کی ہے-

Tags:

You Might also Like