Type to search

ٹی وی اور فلم

کٹرینہ کیف کی ہمشکل الینا رائے جلد نظر آئیں گی فلموں میں

فلمی ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈااٹ کام) انٹرنیٹ پر آج کل بالی ووڈ شخصیات کے ہمشکل چھائے ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں کرینہ کپور، دپیکا پاڈوکون اور ملائکہ اروڑا کی ہمشکل کی بحث ہوچکی ہے۔ اب کٹرینہ کیف کی ہمشکل الینا رائے ایک بار پھر بحث میں ہے۔ وجہ ہے انکی آنے والی فلم لکھنؤ جنکشن۔۔۔

الینا رائے سوشل میڈیا ایپ اسٹار کے طور پر کافی مشہور ہے۔ وہ کٹرینہ کے لکس ریکیریٹ کرتی ہے اور انکی تصویریوں اور ویڈیوز بھی پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ الینا لندن کی ہے اور اب وہ ممبئی میں رہتی ہے۔ وہ سوشل میڈیا اسٹار ہونے کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہے اگر آپ ریپر بادشاہ کو سنتے ہیں اور ان کا گانا کمال ہے دیکھا تو آپ کو الینا ضرور یاد آجائے گی۔ وہ بادشاہ کے اس گانے میں بھی دیکھائی دی ہے۔

الینا فیٹنس کو لیکر کافی سنجیدہ ہے، وہ اپنی ورزش کی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ الینا کے لکس کٹرینہ سے کافی ملتے ہیں سوشل میڈیا پر انکے فینس انہیں کافی پسند بھی کرتے ہیں۔ بتادیں کہ الینا ایک فلم میں بھی نظر آئیں گی۔ یہ فلم اتر پردیش کے لکھنؤ میں شوٹ ہوئی ہے۔ فلم کا نام ہے لکھنؤ جنکشن ، الینا حال ہی میں فلم کے پوسٹر اور گانے لانچ کے لیے لکھنؤ میں تھی۔

Tags: