Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر پاپ نے جیتا انڈیاز بیسٹ ڈانسر، کی ٹرافی

ٹائیگر پاپ

ٹی وی ڈسک،24 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کے مقبول ڈانس ریالٹی شو انڈیاز بیسٹ ڈانسر کو گروگرام کے ٹائیگر پاپ عرف اجے سنگھ کے طور اپنا پہلا فاتح ملا۔

اتوار 22 نومبر کو شو کا گرینڈ فائنل میں اجے سنگھ نے باقی فائنلسٹ کو شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

 جو اپنی پاپینگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اتوار کو اس شو کا گرینڈ فائنل ہوا۔ جس میں پانچ 5 بہترین فائنلسٹ کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ اور ان میں سے ٹائیگر پاپ کو انڈیاز بیسٹ ڈانسر اعلان کیا گیا۔ ہندوستان نے اپنے پسندیدہ فائنلسٹ کو دل کھول کر ووٹ دیئے اور اس شو کے پہلے سیزن میں کل 3 کروڑ 28 لاکھ ووٹ دیئے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tiger pop (@tigerpopofficial)

 

شو کے ونر ٹائیگر پاپ این سی آر کے گروگرام سے ہیں۔ انہوں نے اپنی جیت کا کریڈیٹ اپنی والدہ کو دیا۔ ٹائیگر پاپ کا پاپینگ ڈانس فارم زبردست ہے۔ آڈیشن راؤنڈ میں انہوں نے بے خیالی گانے پر اینیمیشن پاپینگ کرکے ججوں کا دل جیت لیا تھا۔

انڈیاز بیسٹ ڈانسر کے ونر ٹائیگر پاپ کو 15 لاکھ روپے کا چیک اور ایک ٹرافی دی گئی۔ اسکے علاوہ ٹائیگر پاپ کو ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کی طرف سے ایک ماروتی سوزوکی وٹارا بریزا بھی دیی گئی۔ ٹائیگر کی کوریوگرافر ورتیکا جھا کو بھی 5 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

 

 

گرینڈ فائنل میں ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ ۔ ٹائیگر پاپ (اجے سنگپ)

مکول گین

شویتا وارئیر

پرمدیپ سنگھ

سبھرل نیل پال

کے درمیان سخت مقابلہ ہوا کیونکہ سبھی الگ الگ ڈانس پرفارم میں بہترین ہیں۔

ٹائیگر پاپ کی جیت پر فیشن دنیا کا مشہور چہرہ اور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ٹائیگر پاپ ہمارے پہلے سیزن کے فاتح بنے۔ ٹائیگر جو بھی کرتے ہیں، اس میں عمدہ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ناظرین نے انکی اسی خوبی پر اپنا فیصلہ دیا ہے۔ وہ سبھی ٹائیگر سے پیار کرتے ہیں اور ٹائیگر بھی اس کامیابی کے حقدار ہیں۔ جو انہوں نے آج حاصل کی ہے۔

ٹیرنس لیوس نے کہا، ٹائیگر پاپ نے بے خیالی گانے سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور عشق زادے پر ختم کیا۔ انکا سفر بہت شاندار رہا۔ وہ اپنی ماں کے پسندیدہ ہے اور آج سے انڈیا کے پسندیدہ بن گئے ہیں۔

وہی شو کا فائنل نان۔اسٹاپ انٹرٹینمنٹ ، ڈانس اور تفریح ​​سے بھر پور رہا۔ فائنل میں کوریوگرافر راگھو اور دھرمیش یلندے بھی شامل ہوئے۔ کرشنا ابھیشیک نے بھی شو میں بطور خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ بتادیں کہ شو کے جج ملائکہ اروڑا، گیتا کپور تھے۔ اور اس شو کو بھارتی اور انکے شوہر ہرش ہوسٹ کررہے تھے۔