Type to search

اسپورٹس

تھمس اپ نے #پلٹ دے مہم کے لیے محمد سراج کے ساتھ کی پارٹنرشپ

محمد سراج تھمس اپ

اسپورٹس ڈسک، 22 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کوکا کولا انڈیا کے گھریلو برانڈ تھمس اپ نے اپنے #پلٹ دے مہم کے لیے ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج کے ساتھ شراکت داری (پارٹنرشپ) کی ہے-

تھمس اپ ، سراج کے متاثر کن سفر کا خلاصہ کرنا چاہتا ہے، جو سبھی مشکلات کے باوجود اپنے ہدف کو پانے میں کامیاب رہے ہیں- اس مہم کو ہندی اور تیلگو میں شوٹ کیا گیا ہے-

 

بتادیں کہ محمد سراج کی پیدائش 13 مارچ 1994 کو حیدآباد میں ہوئی- سراج کے والد محمد غوث ایک آٹو ڈرائیور تھے- حیدرآباد کے فرسٹ لانسر سے تعلق رکھنے والے محمد سراج نے کرکٹر بننے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے-

بتادیں کہ تھمس اپ نے خاص نان-الکوہل بیوریج شراکت دار کے طور پر آئی سی سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے- کوکا کولا انڈیا اینڈ ساؤتھ ویسٹ کے وائس پریسڈنٹ اور مارکیٹینگ ہیڈ ارنب رائے نے کہا کہ انوکھے اور یادگار پل بنانے کی کرکٹ کی صلاحیت اسے دنیا بھر کے کھیل مداحوں سے جڑنے کا ایک مضبوط اسٹیج بناتی ہے-

انہوں نے آگے کہا کہ کوکا کولا کمپنی اولمپک کھیلوں کی شراکت داری کررہی ہے- اور پیرا اولمپک کھیلوں اور آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتھ ہمارے حالیہ جڑوا، کمپنی کے اپنے صارفین کے خوشی کے لمحوں اور موقعوں کا حصہ بننے کی کوشش کے فلسفے کا خاکہ پیش کرتے ہیں-

ارنب رائے نے کہا کہ یہ دیکھنا متاثر کن ہے کہ کیسے سراج جیسے معمولی لوگوں نے حقیقی زندگی کے چیلنج کو پار کیا اور قومی فخر کی کرن بن گئے- اس طر کی کہانیاں برانڈ کے جذبات کے مطابق ہے-

بتادیں کہ آئی سی سی مینس ٹی20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان یو اے ای اور عمان میں کیا جائے گا- کوکا کولا کمپنی کا دنیا بھر میں اہم کھیل کو اسپانسر کرنے کا ایک لمبی تاریخ رہی ہے-

 

سراج نے بھی اس اشتہار کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، سب کے سوالوں نے دی مجھے طاقت، حوصلہ رکھا، اور اپنے سپنوں کی اونچائی چھوں لی، آرہا ہوں میں، تھمس اپ آفیشپ کے ساتھ ، سب کے شک کو مٹانے ، کیونکہ طوفان وہی، جو سب #پلٹ دے

سراج نے محنت کی اور آخر میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی دنیا میں آنے میں کامیاب رہے- گھریلو کرکٹ میں شاندار مظاہرے  کا انعام ان کو ملا اور سال 2017 کے آئی پی ایل میں حیدرآباد کی ٹیم نے 2.6 کرور روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا-

سراج دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہے جبکہ بولنگ رائٹ-آرم میڈیم-فاسٹ ہے- سال 2017 میں سراج نے سن رائزس حیدرآباد کے کھیلے پھر سال 2018 میں رائل چیلنجرس بنگلور کے لیے کھیلے-

Tags:

You Might also Like