Type to search

جرائم و حادثات

تالاب میں تیرنے گئے تین طلباء کی ڈوبنے سے موت، گاؤں میں ماتم

حیدرآباد،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنگاریڈی ضلع میں انارم گاؤں میں ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، گاؤں کے سرحدی علاقے کوٹاکونٹا تالاب میں تین طلبا کے ڈوب جانے سے موت ہوگئی اور پورے گاؤں میں صدمے کی لہر دور گئی-

ملی معلومات کے مطابق انارم کیندریہ اسکول میں سندیپ، مہیپال او رپالوکمار 8ویں کلاس کے طالب علم ہے- تینوں آج کوٹاکونٹا تالاب میں تیرنے کے لیے گئے، تیرتے وقت تینوں گہرے پانی میں چلے گئے، مگر تینوں کو تیرنا نہیں آتا تھا جسکی وجہ سے انکی موت ہوگئی، تینوں طالب علم کی موت کی وجہ سے ادھر اسکول میں اور ادھر گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی-

واقع کی معلومات ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا گیا، پولیس نے بتایا کہ تالاب سے ملے دو لڑکے انارم گاؤں کے رہائشی ہے، اور ایک سوارم گاؤں کا رہائشی ہے ، معاملے کی کی تحقیقات کی جارہی ہے۔