Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے تین مشتبہ معاملات

حیدرآباد ، 28 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد میں تین لوگوں کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جنہوں نے چین کا سفر کیا تھا- حالانکہ ان میں اس وائرس کے علامات نہیں ہے- ذرائع نے یہ معلومات دی- طبی ذرائع نے بتایا کہ تینوں لوگوں نے چین میں وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے حکام سے رجوع ہوئے اور انہیں شہر کے انٹسی ٹیوٹ آف ٹروپیکل ڈیسیس (فیور ہاسپٹل ) میں شریک کرایا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ ان میں دو کو گھر پر رہنے کی صلاح دیے کر چھٹی دے دی گئی ہے- اسکے پہلے بھیجے گئے دو نمونوں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی- ذرائع نے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت فیور ہاسپٹل میں الگ وارڈ بنائے گئے ہیں-
ڈاکٹرس نے ان کے خون کے نمونے حاصل کئے اور پونے کے لیب کو جانچ کے لئے ان نمونوں کو بھیجا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like