Type to search

ٹی وی اور فلم

کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر حادثہ، 3 اسسٹنٹ ڈائریکٹرس کی موت ، 9 زخمی

فلمی ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اسٹار کمل ہاسن کی فلم کے سیٹ پر حادثہ ہوا جس میں 3 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تینوں اسسٹنٹ ڈائیرکٹرس بتائےجارہے ہیں۔ ملی معلومات کےمطابق چنئی کے ای وی پی اسٹوڈیو میں انڈین 2 فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اسی دوران کرین کے کریش ہوجانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں 9 لوگ زخمی بھی ہوئےہیں۔

واقع چہارشنبہ کی رات 9:30 بجےکا ہے۔ انڈین 2 فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کی یونٹ سیٹ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔ تبھی اچانک کرین کریش ہوگئی۔ کرین کے اور کے باکس میں ایک شخص تھا۔ ساتھ ہی کچھ لوگ کرین کے ا’س پاس کام کررہے تھے جو کہ اسکی زرد میں آگئے۔ پولیس اہلکار نے میڈیا سے کہا کہ یہ لوگ سیٹ کی لائیٹنگ کا کام کررہے تھے۔

بتادیں کہ اس فلم کو ایس شنکر ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی اس فلم کا پوسٹر ریلیز ہوا تھا۔اس فلم کے پوسٹر میں کمل ایک بزرگ کردار میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم 1996 میں کمل ہاسن کی فلم انڈین کا سیکوئل ہے۔ پولیس کے ایک ذرائع نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت کمل ہاسن اسی کامپلکس کی دوسری لوکیشن پر تھے۔

واقع پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے کمل ہاسن نے کہا کہ یہ حادثہ کافی دلخراش ہے۔ میں نے اپنے تین ساتھیوں کو کھو دیا۔ مجھے درد سے زیادہ ان خاندانوں کی فکر ہے، جنکے اپنے اس حادثے کا شکار ہوگئے۔

Tags:

You Might also Like