Type to search

بین الاقوامی

واشنگٹن میں ہوئی سڑک پر نوٹوں کی بارش

واشنگٹن/12جولائی(اردوپوسٹ) دنیا کا کچھ حصہ میں زیادہ بارش تو کچھ حصہ میں کم بارش ہورہی ہے۔ بعض جگہ لوگ بارش کو ترس رہے ہیں۔ امریکہ کے اٹلانٹا میں ایک تیسری قسم کی بارش ہوئی ہے۔ جس میں ایک سڑک پر نوٹوں کی برسات ہونے لگی۔ اور یہاں ہندوستان میں عوام کئی ریاستوں میں بارش نہیں ہونے سے پریشان ہے اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اور اٹلانٹا میں نوٹوں کی بارش ہورہی ہے۔ دراصل یہاں ایک ہائی وے پر نوٹوں سے بھرا ٹرک گذررہا تھا۔ اچانک ٹرک کا دروازہ کھل گیا اور تقریبا 1.19 کروڑ روپے (1،75،000 ڈالر) کے نوٹ اڑ کر سڑک پر گرنے لگے۔ نوٹوں کی بارش ہوتے دیکھ وہاں سے گذر رہے موٹر اور کار سوار لوگ گاڑی روک کر نوٹوں کو لوٹنا شروع کردئیے۔
اب پولیس محکمہ نے نقدی واپس لوٹانے کی اپیل کی ہے۔ دو لوگ واپس کرچکے ہیں۔ ایک شخص نے 1.43 لاکھ اور دوسرے نے 34،196 روپے واپس کیے ہیں۔ وہیں ٹیوٹر پر اس واقع کو لیکر لوگ طرح۔طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ کچھ اسکا مذاق اڑا رہے ہیں۔ تو کچھ مقام واقع پر موجود نہ ہونے کاافسوس کررہے ہیں۔

Tags: