Type to search

آٹو موبائل

سوزوکی گیکسر 155 کا نیا ماڈل جلد ہوگا لانچ

سوزوکی گیکسر

حیدرآباد/25جون(اردو پوسٹ) سوزوکی موٹر سائیکل انڈیا اب جلد ہی اپنی سب سے مقبول بائیک گیکسر کا فیس لفٹ ماڈل لانچ کرنے کی تیاری میں ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی اسے اس سال ہی لانچ کرے گی۔

وہیں سوشل میڈیا پر بھی نئی سوزوکی گیکسر کی تصویر لیک ہوئی ہے۔ آئے جانتے ہیں اس نئی بائیک میں اور کچھ کیا خاص مل سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی Gixxer 155 میں وہی انجن ملے گا جو موجودہ ماڈل میں ہے، یعنی کے انجن میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی.

گیکسر میں 154.7 سی سی، سنگل سلنڈر، ایئر-کولڈ، ایندھن انجکشن انجن ملے گا جو 13.9 bhp کی کم سے کم پاور اور 14 Nm کا پک جنریٹ کرے گا.

یہ انجن 5 ۔ اسپیڈ ٹرانسمیشن سے لیس ہوگا.اسکے علاوہ سیفٹی کے لیے اس میں ڈیول بریک اور سنگل چینل اے بی ایس بطور اسٹینڈرڈ ملے گا۔

Tags:

You Might also Like