Type to search

قومی

مردم شماری میں پوچھے جائیں گے یہ سوال۔ غلط جواب پر لگے گا جرمانہ

نئی دہلی،16جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے 1 اپریل سے 30 سمتبر 2021 تک چلنے والی مردم شماری 2021 کے دوران پوچھے جانے والے سوالوں کی لسٹ جاری کی ہے۔ جس میں ہاؤس لسٹنگ اینڈ ہاؤسنگ مردم شماری کے دوران ہر گھر سے معلومات جمع کرنے کے لیے 31 سوال پوچھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر آپ ان سوالوں کا غلط جواب دیں گے تو آپ پر جرمانہ بھی لگایا جائے گا۔ ان قواعد کے مطابق، کوئی شخص اگر جان بوجھ کر غلط جواب دیتا ہے یا جواب دینے سے منع کرتا ہے تو اسے 1000 روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

اس دوران اہلکار گھر کے اہم رکن سے موبائل نمبر، بیت الخلا کے بارے میں معلومات ، ٹی وی ، انٹرنیٹ ، نجی گاڑی، پانی کے ذرائع کے بارے میں معلومات مانگی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن میں واضح کردیا گیا ہے کہ موبائل نمبر صرف مردم شماری سے متعلق معلوما کے لیے مانگا جائے گا اور کسی دوسرے مقصد کے لیے نہیں۔

مردم شماری میں آپ سے پوچھے جائیں گے یہ سوال۔

بلڈنگ نمبر (میونسل یا مقامی اتھاریٹی یا عوامی نمبر)
مردم شماری ہاؤس نمبر
مکان کی چھت ، دیوار اور سیلنگ میں استعمال کیا گیا میٹریل
مکان کا اسعتمال کس چیز کے لیے ہورہا ہے
مکان کی حالت
مکان کا نمبر
گھر میں عام طور پر رہنے والے لوگوں کی کل تعداد
گھر کے سربراہ کا نام
سربراہ کا جنس
کیا گھر میں سربراہ کا تعلق ایس سی/ایس ٹی یا کسی دوسرے برادری سے تعلق رکھتے ہیں
مکان کی ملکیت کی حیثیت
مکان میں موجود کمروں کی تعداد
گھر میں کتنے شادی شدہ جوڑے رہتے ہیں
پینے کے پانی کا بنیادی ذریعہ
گھر میں پاننی کا منبع
بجلی کا بنیادی ذریعہ
گھر میں بیت الخلا ہے یا نہیں
کس طرح کے بیت الخلا ہے
ڈرینج سسٹم کے بارے میں
واش روم ہے یا نہیں
رسوئی گیس ہے یا نہیں، اس میں ایل پی جی / پی این جی کنکشن ہے یا نہیں
رسوئی کے لیے استعمال ہونے والا ایندھن
ریڈیو /ٹرانجسٹر
ٹیلی ویژن
انٹرنیٹ کی سہولت ہے یا نہیں
لیپ ٹاپ / کمپیوٹر ہے یا نہیں
ٹیلی فون/موبائل فون/اسمارٹ فون
سائیکل/اسکوٹر/موٹرسائیکل/موپیڈ
کار/جیپ/وین
گھر میں کس اناج کا بنیادی طور پر استعمال ہوتا ہے
موبائل نمبر (مردم شمار سے متعلق رابطے کے لیے)

Tags: