Type to search

بزنس

مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کمپنی اکشے ترتیا کے موقع پر سونا خریدنے کے لیے آن لائن سہولت

gold

بزنس ڈسک،24اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس انفیکشن کی وبا کی روک تھام کے لیےلاگو پابندیوں کے مدنظر مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز نے گراہکوں کے لیے اکشے ترتیا پر آن لائن سونا خریدنے کی سہولت شروع ک ہے۔ جس میں سونے کی قیمت اور سونے کی حفاظت کا وعدہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کی ریلیز کے مطابق پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں پر رہنے کے لیے مجبور ہے۔ ایسے میں کمپنی انہیں گھر سے ہی سونے کی خرید کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

اس نئی پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے مالابار گروپ کے چیئرمین ایم ۔ پی۔ احمد نے کہا کہ جو لوگ اس وقت میں ایک محفوظ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں انکے لیے سونا صحیح موقع فراہم کرتا ہے۔ مہم کے تحت گراہک 26اپریل 2020 تک آن لائن بک کراسکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like