Type to search

ٹی وی اور فلم

ایک فریم میں امیتابھ کے ساتھ ساؤتھ کے تین سپر اسٹار

فلمی ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں، انکی طرف سے شیئر تصویر سے لیکر ٹیوٹس تک فینس کے لیے بحث کا موضوع رہتا ہے، ایسی ہی ایک اور تصویر امیتابھ نے شیئر کی ہے- ساتھ ہی اس تصویر میں قید لمحے کو تاریخی لمحہ بھی کہا ہے-

دراصل فوٹو میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن بیوی جیہ بچن کے علاوہ ساؤتھ کے تین سرکردہ ادکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تینوں سپر اسٹار ساؤتھ انڈسٹری کے تین اسٹارس کے بیٹے ہیں، سپر اسٹار اکّینینی ناگیشور راؤ کے سپر اسٹار بیٹے ناگ ارجن، کنڑ سپر اسٹار ڈاکٹر راج کمار کے بیٹے شیو رکمار اور تمل سپر اسٹار شیواجی گنیش کے بیٹے پربھو شامل ہیں۔

Historic moment for Jaya and me .. 3 superstar sons of 3 Iconic Legends of Indian Film Industry , work together with us .. what honour ..
Nagarjun – son Akkineni Nageshwara Rao, Telugu
Shivraj Kumar – son Dr Raaj Kumar, Kannada
Prabhu – son Shivaji Ganesan, Tamil

اب جب دو الگ الگ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارس ایک ساتھ نظر آئیں ت ویہ کسی تاریخی لمحہ سے کم نہیں ہے، اس لمحے کو امیتابھ نے اپنے اور جیہ کے لیے تاریخی بتایا-

ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ جلد ہی فلم جھنڈ میں نظر آئیں گے، فلم کا پوسٹر اور ٹریزر ریلیز ہوچکا ہے- اس فلم میں امیتابھ ایک فٹ بال کوچ کے رول میں ہے، جو غریب بچوں کی حوصلہ افزائی کرکے ایک فٹ بال ٹیم کی شروعات کرتے ہیں، فلم کی ہدایت مراٹھی فلمساز ناگراج منجلے کر رہے ہیں۔ اس فلم کی پوری شوٹنگ ناگپور میں ہوئی ہے، پچھلے دنوں امیتابھ نے فلم کا ایک پوسٹر ریلیز کیا تھا، پوسٹر میں وہ ایک بستی کے سامنے کھڑے نظر آرہے تھے-

Tags:

You Might also Like