Type to search

اسپورٹس

عمر ہوگئی پر اب تک بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع نہیں کہا ہے ان ہندوستانی کرکٹرس نے

ہربھجن سنگھ

اسپورٹس ڈسک،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جنکی کافی عمر ہوچکی ہے اور وہ اب بھی ہندوستانی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کا  انتظار کررہے ہیں، حالانکہ یہ کھلاڑی اب واپسی کرپائیں گے اس بات کی امید تو کم ہی لگتی ہے، آئے کچھ ایسے ہندوستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں جو لمبے وقت سے ٹیم سے باہر ہیں، لیکن انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کو اب تک الوداع نہیں کہا ہے-

ہربھجن سنگھ (39 سال)

ہندوستانی کرکٹر کے ہربھجن سنگھ کی عمر اب بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے لائق نہیں ہے، وہ عمر کے اس مرحلے پر کب کا پہنچ چکے ہیں جہاں سے کرکٹر اس کھیل کو الوداع کہہ دیتے ہیں، ہربھجن نے سال 2015 میں ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ سال 2015 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا، ہربھجن نے 103 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں انہوں نے 417 وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 2225 رن بنائے ہیں، ٹیسٹ  میں انکے نام 9 نصف سنچری اور 2سنچری شامل ہے، انکا ونڈے کیریئر بھی زبردست رہا ہے، ہربھجن نے 236 ونڈے کھیلے ہیں اور وہ 269 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں، وہ فی الحال آئی پی ایل میں سرگرم ہے اور چنئی ٹیم کا حصہ ہیں-

امیت مشرا (37 سال)

امیت مشرا 37 سال کے ہوچکے ہیں، اور انہوں نے ہندوستان کے لیے آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف سال 2016 میں کھیلا تھا- انہوں نے ہندوستان کے لیے 22 ٹیسٹ میچ میں 76 وکٹ لیے تھے، اسکے علاوہ ونڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 36 میچوں میں 64 وکٹ لیے ہیں، امیت بھی فی الحال آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں-

عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان

عرفان اور یوسف پٹھان کو ٹیم انڈیا کے لیے کھیلے ہوئے کافی لمبا وقت ہوچکا ہے- یوسف 37 سال کے ہیں جبکہ عرفان کی عمر 35 سال ہوچکی ہے- ان دونوں نے بھی اب تک اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، یوسف پٹھان نے ہندوستان کے لیے 57 ونڈے میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 27.0 کی اوسط سے 810 رن بنائے، اس سابق کھلاڑی نے 22 ٹی 20بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، یوسف نے ٹی 20 میچوں میں 146.0 کے اسٹرائک ریٹ سے 236 رن بنائے ہیں، وہیں عرفان کی بات کریں تو انہو ںنے 29 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹ لیے ہیں اور 1105 رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں، انہوں نے 120 ونڈے میں 173 وکٹ لیے ہیں اور وہ 1544 رن بنائے ہیں، اب دونوں بھائی آئی پی ایل کا حصہ نہیں ہے-

آر ونئے کمار (35 سال)

ونئے کمار نے ہندوستان کے لیے 31 ونڈے بین الاقوامی میچ کھیلے اور 38 وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں،  وئنے نے صرف 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے، جن میں انکے نام 10 وکٹ ہے، انہو ںنے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا-

Tags:

You Might also Like